Dahi Bhalla
دال کو دھو کر رات بھر کے لئے بھگو دیں۔ دال کو چھان کر پیس لیں اور اس میں نمک اور بیکنگ سوڈا شامل کر دیں۔
کڑاہی میں تیل کو تیز گرم کریں اور بھلوں کو سنہرا ہونے تک تَل لیں۔
تمام بھلے تَل جائیں تو نیم گرم پانی میں پانچ سے دس منٹ کے لئے بھگو دیں۔
پھر ہلکے ہاتھ سے پانی نچوڑ کر ڈِش میں رکھ لیں۔
ایک پیالے میں دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔
اور اس میں نمک، لال مرچ، چینی، باریک کٹا ادرک، بھنا زیرہ پاؤڈر اور ہرا دھنیا بھی مکس کرلیں۔
ڈش میں رکھے بھلوں پر مصالحے والی دہی اتنی ڈالیں کہ بھلے چھپ جائیں۔
دہی بھلوں کو اِملی کی چٹنی اور ہرا دھنئے سے سجاکر پیش کریں۔