Laddoo Pethiyan Recipe in Urdu

Find delicious Laddoo Pethiyan recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Laddoo Pethiyan recipe is one of the common and most searched dishes in the Iftar Items recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Laddoo Pethiyan recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Laddoo Pethiyan
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1562 Views 0 Comments

لڈو پیٹھیاں
اجزاء:

لڈو پیٹھیاں کے لئے:

• چنے کی دال…. دو سو پچاس گرام
• سفید زیرہ…. ایک چائے کا چمچ
• اجوائن…. ایک چوتھائی چائے کا چمچ
• نمک…. ایک چائے کا چمچ
• بیکنگ پاؤڈر…. آدھا چائے کا چمچ
• تیل…. تلنے کے لیے

خوبانی کی چٹنی کے لئے:

• خوبانی…. ایک سو پچیس گرام سوکھی
• نمک…. آدھا چائے کا چمچ
• لال مرچ…. آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی
• زیرہ…. ایک چائے کا چمچ
• چینی…. آدھا کپ
• پانی…. ایک کپ

املی کی چٹنی کے لئے:

• املی کا رس…. ایک کپ گاڑھا
• چھوہارے…. چھ عدد
• لال مرچ…. ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی
• نمک…. آدھا چائے کا چمچ
• زیرہ…. ایک چائے کا چمچ
• سرکہ…. ایک کھانے کا چمچ
• گُڑ…. آدھا کپ

سلاد کے لئے:

• مولی…. آدھی
• گاجر…. آدھی
• بند گوبھی…. آدھی

ترکیب:

لڈو پیٹھیاں کے لیے:

• چنے کی دال کو رات بھر کے لیے بھگو دیں۔
• پھر اس کا پانی نکال کر اس کو سفید زیرہ، اجوائن اور نمک کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔
• فرائی کرنے سے پہلے اس میں بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
• پھر بیٹر کو کھانے کے چمچ کی مدد سے گرم تیل میں ڈالیں اور لڈو پیٹھیاں تَل لیں۔
• اس کے بعد انھیں نکال کر تیار چٹنیوں اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔

خوبانی کی چٹنی کے لیے:

• ایک پین میں سوکھی خوبانی، نمک، پسی لال مرچ، زیرہ، چینی اور ایک کپ پانی کو پکا لیں۔
• پھر اسے بلینڈ کر لیں۔
املی کی چٹنی کے لیے:

• چھوہاروں کو رات بھر کے لیے بھگو دیں۔
• اب انھیں ایک پین میں املی کے رس، لال مرچ، نمک، زیرہ، سرکہ اور گُڑ کے ساتھ پکالیں، یہاں تک کہ چٹنی گاڑھی ہو جائے۔
• پھر اسے نکال کر ٹھنڈا کریں اور بلینڈ کر لیں۔

سلاد کے لیے:

• ایک پیالے میں مولی، گاجر اور بند گوبھی کو کدوکش کریں اور لڈو پیٹھیوں کے ساتھ سرو کریں۔
Posted By: Ashhad, karachi

Find out the Laddoo Pethiyan Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Iftar Items. Laddoo Pethiyan is very famous in desi people. At KFoods you can find Laddoo Pethiyan and all the urdu recipes in a very easiest way.

Laddoo Pethiyan

Laddoo Pethiyan in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Iftar Items.

مزید افطاری آئیٹم ریسیپیز
Reviews & Comments