مرچ بھرے پکوڑے
اجزاء:
•ہری مرچ_____ 8 عدد بڑی
•پودینہ_____ 1 گٹھی باریک کٹا ہوا
•ہرا دھنیا_____ 1 گٹھی باریک کٹا ہوا
•انڈا_____ 1 عدد
•چکن کیوب_____ 1 عدد
•بیسن_____ 1 پیالی
•املی کا گاڑھا رس_____ آدھی پیالی
•دہی_____ 1 چائے کا چمچ
•لال مرچ_____ 1 چائے کا چمچ کٹی ہوئی
•سفید زیرہ_____ آدھ کھانے کا چمچ
•تیل_____ حسبِ ضرورت
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
ترکیب:
پہلے بیسن میں انڈا، نمک، چکن کیوب اور دہی ملائیں اور نیم گرم پانی سے گاڑھا آمیزہ بنالیں۔
اب چوپر میں ہرا دھنیا، لال مرچ، سفید زیرہ اور پودینہ ملا کر پیس لیں۔
پھر اس میں نمک اور املی کا گاڑھا رس ملائیں۔
اس کے بعد مرچوں میں چیرا لگا کر یہ چٹنی بھر دیں۔
اب اسے بیسن میں بھگو کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔
جب گولڈن براؤن ہوجائیں تو نکال کر املی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
Posted By: samira, Multan
Add Your Recipe