میٹھے دہی بڑے
اجزاء:
•ماش کی دال_____ 1پیالی
•مونگ کی دال_____ آدھ پیالی
•پسی ہوئی ادرک_____ آدھ چائے کا چمچ
•میٹھا سوڈا_____ چٹکی بھر
•کوکنگ آئل_____ تلنے کے لئے
•دہی_____ 1پاؤ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•چینی_____ 4کھانے کے چمچ
•کارن فلور_____ 1کھانے کا چمچ
•دودھ_____ آدھ پیالی
•پانی_____ حسبِ ضرورت
ترکیب:
دونوں دالوں کو علیحدہ علیحدہ دو گھنٹے بھگو کر پیس کر ملالیں۔
ادرک اور میٹھا سوڈا شامل کرکے اچھی طرح پھینٹ لیں۔
ایک دو گھنٹے کے لئے گرم جگہ پر رکھ دیں۔
پھر کوکنگ آئل میں ڈیپ فرائی کرکے نیم گرم پانی میں کچھ دیر بھگو کر نچوڑ لیں اور ڈش میں سیٹ کرلیں۔
دہی میں تمام چیزیں ملاکر اچھی طرح پھینٹ لیں اور دہی بڑوں پر پھیلا دیں۔
اپنی پسند کے مطابق چاٹ مصالحہ اور املی کی چٹنی ڈال کر پیش کریں۔
دالوں کی بجائے آپ بازار سے تیار شدہ ان دالوں کا پسا ہوا آٹا لے کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
Posted By: Ramsha, Multan