قیمہ کا سموسہ
اجزاء:
•کھانے کا تیل_____ 2 کھانے کا چمچ
•ادرک لہسن پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
•مٹن قیمہ_____ 300 گرام
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•بھُنا ہوا زیرہ(کُٹا ہوا) _____ آدھ چائے کا چمچ
•ہلدی_____ آدھ چائے کا چمچ
•بھُنا ہوا دھنیا(کُٹا ہوا) _____ آدھ چائے کا چمچ
•لال مرچ پاؤڈر_____ 2 کھانے کا چمچ
•ہری مرچ(چوپ) _____ 3-4
•پیاز(درمیانے) _____ 2 عدد
•ہرا دھنیا_____ 2 کھانے کے چمچ
•میدہ_____ 2 کھانے کے چمچ
•پانی_____ حسبِ ضرورت
•سموسہ پٹی_____ حسبِ ضرورت
•قیمہ مصالحہ_____ حسبِ ضرورت
•کھانے کا تیل_____ فرائی کرنے کے لیے
ترکیب:
ایک پین میں کھانیکا تیل ڈال کر ہلکا سا گرم کر لیں۔
اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ہلکا سا پکا لیں اور اس میں قیمہ ڈال دیں۔
اب اس کو تھوڑی دیر پکا لیں رنگ تبدیل ہونے پر اس میں نمک، زیرہ، ہلدی، دھنیا، لال مرچ پاؤڈر ڈال کر ملا لیں اچھی طرح بھون لیں یہاں تک کہ قیمہ گل جائے۔
اب اس میں ہرا دھنیا، ہری مرچ، پیاز ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔
ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ میدہ لیں اس میں دوسے تین کھانے کا چمچ پانی (حسبِ ضرورت) ڈال کر ملا کر پتلا پیسٹ بنا لیں۔
اب سموسہ پٹی کو سموسہ کی طرح سے تین کونے بنا لیں اور اس میں تیار کیا ہوا قیمہ مصالحہ بھر دیں۔
اب سموسہ ک منہ پر میدہ پیسٹ لگا کر بند کر دیں۔
اب آپ اس کو دو سے تین ہفتہ تک اس کو فریز کر سکتے ہیں۔
اب اس کو گرم تیل میں ڈال کر فرائی کر لیں۔
Posted By: Ashhad, karachi
Add Your Recipe