پالک کے پکوڑے
اجزاء:
•بیسن (چھان لیں)_____ 250گرام
•میٹھا سوڈا_____ چٹکی بھر
•پالک_____ ایک گڈی(باریک باریک کاٹ لیں)
•انار دانہ (دھو لیں)_____ ایک کھانے کا چمچہ
•نمک_____ حسب ذ ائقہ
•سرخ مرچ پاؤ ڈر_____ حسب ذائقہ
•سرسوں کا تیل_____ تلنے کے لیے
ترکیب:
ایک کھلے برتن میں کٹی ہوئی پالک اچھی طرح دھو کر ڈالیں اب چھنے ہوئے بیسن کو ایک برتن میں ڈالیں اس میں انار دانہ، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر اور میٹھا سوڈا ڈالیں۔
اس میں پانی ڈال کر گھول لیں جب یہ اچھی طرح مکس ہو جائے تو پالک ڈال کر پھینٹیں اور ایک گھنٹہ تک کے لئے رہنے دیں۔
کڑاہی میں سرسوں کا تیل خوب گرم کر یں اس میں پالک کی پکوڑیاں گول گول تل کر نکالتے جائیں اور اس کو ہری دھنیے، پو دینے ، ہری مرچ، لہسن، انار دانہ کی چٹنی ڈال کر گرم گرم کھائیں۔
Posted By: Laiba, Chichawatni
Add Your Recipe