لیموں ہر کھانے کے ساتھ استعمال ہونے والی ایک ایسی سبزی ہے جس کو ہر کوئی مزے لے کر کھاتا ہے، اسی لئے قدرت نے لیموں میں اتنی طاقت اور افادیت رکھی ہے کہ جو بھی اس کو کھائے وہ مفت میں فائدے اٹھائے۔ لیموں ہمارے بڑھتے ہوئے وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور یہ بات ہم بھی آپ کو آئے روز بتاتے رہتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو ماہرین کی جانب سے بتائی گئی ایسی تحقیق کے بارے میں بتا رہے ہیں جس میں لیموں کو گردوں کی پتھری ختم کرنے کا سب سے مفید ذریعہ بتایا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق:
'' لیموں میں سائٹرک مرکبات کا سب سے زیادہ استعمال ان لوگوں کے لئے مفید ہے جن کے گردوں میں پتھری ہے اور ایک مرتبہ ختم ہونے کے بعد اگر دوبارہ بھی ہو جائے تو بھی صرف یہ لیموں کا رس ہی ہے جو ان کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ''
لیموں سے فائدہ کیوں ؟
لیموں میں وٹامن اے، وٹامن سی، فاسفورس، کیلشیئم، پوٹاشیئم اور سائٹرک ایسڈ کے علاوہ سوڈیئمائنزک ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو گردوں میں موجود چھوٹی چھوٹی ہتھریوں کو بھی توڑ سکتے ہیں۔
ماہرین کیا کہتے ہیں؟
ریسرچ آف کڈنی ہوم کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ:
'' لیموں کا استعمال گردوں میں پتھری نہیں بننے دیتا کیونکہ لیموں میں سٹرک ایسڈ اور پوٹاشیم موجود ہے جو کہ انسانی فضلے کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے اور اس کے استعمال سے پیشاب کھل کر آتا ہے اور فاسد مادوں کا اخراج ہو جاتا ہے ۔ ''
لیموں کے استعمال کا طریقہ:
ماہرین آف کڈنی فائبرز کے مطابق:
'' ایک لیموں کا رس، ایک گلاس نیم گرم پانی اور ایک چُٹکی کے برابر لال نمک کو روزانہ صبح نہارمنہ پینے سے نہ صرف گردوں میں موجود چھوٹی سے چھوٹی پتھری بذریعہ پیشاب خارج ہو جاتی ہیں بلکہ ساتھ ہی وہ ان گیسوں اور ذرات کا بھی خاتمہ کرسکتا ہے جو گردے کی پتھریوں کی وجہ بنتے ہیں۔''
ڈیوک یونیورسٹی کے کڈنی اسٹون سینٹر کے ڈاکٹروں نے ایک تحقیق کی جس میں انہوں نے گردے میں پتھری کے 12 مریضوں کو 1 ماہ تک نہارمنہ لیموں کا رس (بتائے گئے طریقے سے) پلایا اور دوپہر میں 12 بجے کھیرے کی سلاد پر لیموں کا رس ڈال کر دیا اور کھانے کے بعد لیموں کو چھلکوں سمیت چبا کر کھانے کو کہا۔
تحقیق کا فائدہ کیا ہوا؟
وہ افراد جن کا مدافعتی نظام کمزور تھا اور جو موٹے تھے ان کی چربی اور کولیسٹرول بھی ختم ہو گیا اور گردوں میں پتھری کا مسئلہ ان لوگوں کا کنٹرول ہوگیا جن کی معمولی یعنی کم تھیں، اور وہ مریض جن کے گردوں میں زیادہ پتھریاں تھیں، ان کی وہ پتھریاں 1 ماہ استعمال کے بعد ٹوٹنے لگ گئیں، مزید اس کو 4 ماہ کے لئے استعمال کروایا گیا جس کے بعد واضح طور پر گردوں کی پتھری ختم ہوگئی تھی۔
آپ بھی اس ٹپ کو استعمال کریں اور ہمیں کے-فوڈ کے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔
گردوں کے ناکارہ ہونے کی وہ 5علامات جنہیں جان کر آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں
گردے ہمارے جسم میں گمنام ہیروں کی طرح ہوتے ہیں جو کچرے اور اضافی مواد کو خارج کرتے ہیں جبکہ یہ نمک، پوٹاشیم اور تیزابیت کی سطح کو بھی کنٹرول کرتے ہیں ۔ جس سے بلڈ پریشر معمول پر رہتا ہے ، جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار بڑھتی ہے اور خون کے سرخ خلیات بھی متوازن سطح پر رہتے ہیں ۔ گردوں کے امراض کافی تکلیف دہ اور جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں ۔ تاہم دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی کا استعمال گردوں کے امراض کے نتیجے میں موت کے خطرے کو ٹال سکتاہے ۔
یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ۔ ڈربی رائل ہسپتال کی ایک تحقیق کے مطابق جسم میں پانی کی شدید کمی کے نتیجے میں گردے خون میں موجود زہریلے مواد کو فلٹر کرنے سے قاصر ہوجاتے ہیں اور جمع ہونے والا فضلہ گردوں کے فیل ہونے کا باعث بن جاتاہے ۔ ایسے افراد کی زندگی بچنے کا انحصار گردوں کی پیوندکاری پر ہوتا ہے ۔
تحقیق میں بتایا گیاکہ پانی کی کمی کودورکرنا گردوں کے امراض سے تحفظ دینے کا آسان طریقہ ہے ۔ خاص طور پر درمیانی عمر کے افراد کو اس کا خیال رکھانا چاہیے ۔
تحقیق میں بتا یا گیاکہ اگر کسی شخص کو معمول سے کم پیشاب آرہاہو،قے ومتلی، معدے میں درد ، ذہنی الجھن اور چکر وغیرہ جیسی علامات کا سامنا ہو تو یہ گردوں کے امراض کی علامات ہو سکتی ہیں ۔
محققین کا کہنا تھا کہ گردوں کے امراض کے حوالے سے لوگوں میں شعور کو اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ امراض ہر سال لاکھوں اموات کا باعث بنتے ہیں جس کی روک تھا م بہت آسان ہے ۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lemon Se Pathri Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemon Se Pathri Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.