انگور کے دانے الگ کرکر دھو لیں اور علیحدہ رکھ دیں
امرو د کے چھلکے اتار لیں بیج نکا ل لیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ لیں
سیب کے اور آم بھی چھلکے اُتار لیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ لیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ لیمن جوس ڈال کر رکھ دیں
کیلے کو بھی چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور لیمن جوس ڈال دیں اس سے یہ کالے نہیں ہو نگے۔
اب ایک باؤل میں اورنج جوس ڈالیں،چاٹ مصالحہ ڈالیں،شکر ڈالیں،کالی مرچ اور کٹے ہوئے پھل ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں مزیدار افطاری کیلئے چاٹ تیار ہے