چیزی چکن بالز
اجزاء:
•چکن قیمہ_____ 300گرام
•پیاز_____ آدھ کپ
•شملا مرچ_____ آدھ کپ
•انڈے کی زردی_____ 1عدد
•بریڈ سلائس_____ 1عدد
•کارن فلار_____ 1کھانے کا چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•کٹی لال مرچ_____ 1کھانے کا چمچ
•کالی مرچ_____ آدھ چائے کا چمچ
•سفید مرچ_____ 1چوتھائی چائے ک چمچ
•ذیرہ پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•ادرک پیسٹ_____ 1چائے کا چمچ
•لہسن پیسٹ_____ 1چائے کا چمچ
•لیموں کا رس_____ 1کھانے کا چمچ
•بریڈ کرمز_____ حسبِ ضرورت
•موزریلا_____ حسبِ ضرورت
•اوریگانو_____ 1چائے کا چمچ
•کھانے کا تیل_____ فرائی کے لئے
ترکیب:
ایک باؤل میں چکن قیمہ، پیاز، شملا مرچ، انڈے کی زردی، بریڈ سلائس، کارن فلار، نمک، کٹی لال مرچ، کالی مرچ، سفید مرچ، ذیرہ، ادرک لہسن پیسٹ اور لیموں کا رس ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب موزریلا چیز کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
پھر اوریگانو کو بریڈ کرمز میں میں مکس کریں۔
اب قیمہ لے کر اس کے درمیان میں چیز کا ٹکڑا رکھیں اور گول شکل میں بنا لیں۔
پھر اس کو بریڈ کرمز میں رول کریں اور تیس منٹ فریج میں رکھیں۔
ا ب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے چکن بالز کو لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
مزیدار چیزی چکن بالز تیار ہیں۔
Posted By: samira, Islamabad