برنس روڈ کی دہی پھلکی
اجزاء:
1. مونگ کی دال کا آٹا…. 1 کپ
2. بیکنگ سوڈا…. 1/2 چائے کا چمچ
3. نمک…. 1/2 کھانے کا چمچ
4. دہی…. 1 کلو
5. چینی…. 3 کھانے کے چمچ
6. کارن فلور…. 2 کھانے کے چمچ
7. پودینے کے پتے…. گارنش کے لیے
8. چاٹ مصالحہ…. حسب ضرورت
9. املی کی چٹنی… حسب ضرورت
10. گُڑ کی چٹنی…. حسب ضرورت
ترکیب:
• پہلے مونگ کی دال کا آٹا، بیکنگ سوڈا اور آدھا کپ پانی ڈال کر اچھی طرح سے گوندھ لیں اور دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
پھلکی کے لیے:
• تیل میں اس کو پکوڑوں کی طرح ہلکا سنہرا تَل کر نکال لیں۔
• پھر اس کو دس سے پندرہ منٹ تک چھوڑ دیں اور جب ٹھنڈی ہو جائے تو اس کو دوبارہ فرائی کر لیں۔
• اب ایک پیالے پانی میں ایک کھانے کا چمچ نمک ڈال کر ان پھلکیوں کو ایک گھنٹے کے لیے بھیگوں دیں۔
• پھر ان پھلکیوں کو پانی سے نکال لیں۔
• اب دہی کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر اس کا پانی اچھی طرح نچوڑ لیں۔
• ایک پیالے میں دہی، چینی اور کارن فلور کو اچھی طرح مکس کر لیں۔
• پھر پھلکیوں کے اوپر دہی کا مکسچر، پودینے کے پتے، چاٹ مصالحہ اور املی اور گُڑ کی چٹنی ڈال سرو کریں۔
Posted By: Ashhad, karachi