بیسن کے دہی بڑے
اجزاء:
•دہی_____ 1 کلو
•دُودھ_____ 1 پیالی
•کارن فلور_____ 1 کھانے کا چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•چینی_____ 1 کھانے کا چمچ
•بیسن_____ 1 پاؤ
•انڈا_____ 1 عدد
•میٹھا سوڈا_____ 1 چائے کا چمچ
•پسی لال مرچ_____ 1 کھانے کا چمچ
•املی کا رس_____ 2 کھانے کے چمچ
•سونٹھ_____ 2 کھانے کے چمچ
•کالا نمک_____ 1 چٹکی
•سفید زیرہ_____ 1 کھانے کا چمچ بھنا ہوا
•تیل_____ حسبِ ضرورت
•اِملی کی چٹنی_____ حسبِ ضرورت
•تیل_____ آدھی پیالی
•میتھی دانے_____ چند عدد
•ثابت لال مرچ_____ 4 سے چھ عدد
•سفید زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ
•کڑی پتے_____ چند عدد
ترکیب:
ایک بڑے پیالے میں دہی، دُودھ، کارن فلور ,نمک اور چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
اب بیسن میں انڈا، میٹھا سوڈا، پسی لال مرچ، اور نمک ملاکر نیم گرم پانی سے اچھی طرح پھینٹیں۔
پھر اِملی کے رس میں سونٹھ، پسی لال مرچ، کالا نمک اور بھنا ہوا سفید زیرہ ملاکر پکائیں ۔
اس کے بعد کڑاہی میں حسبِ ضرورت تیل گرم کرکے بیسن کے چھوٹے چھوٹے پکوڑے تلیں اور گولڈن براؤن ہونے پر نکال کر گرم پانی میں ڈال دیں۔
تھوڑی دیر بعد سرونگ پیالے میں پہلے دہی کی تہہ لگائیں۔
اس کے بعد پکوڑے اور پھر دہی ڈالیں۔
آخر میں تھوڑی سی اِملی کی چٹنی ڈال دیں اور بگھار تیار کرکے ڈِش میں ڈال کر سرو کریں۔
اِملی کی چٹنی ساتھ رکھ دیں۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے چند میتھی دانے، ثابت لال مرچ، سفید زیرہ اور چند کڑی پتے ڈال کر بگھار بنائیں۔
Posted By: samira, Multan
Add Your Recipe