پھینی
اجزاء:
•گھی_____ آدھ کلو
•یونی پف_____ آدھ کلو
•میدہ_____ آدھ کلو
•پانی_____ 1 کپ یا حسب ضرورت
•تیل_____ فرائی کرنے کے لئے
ترکیب:
گھی اور یونی پف کو پین میں دس منٹ گرم کریں۔
پھر ایک گھنٹہ ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں تاکہ مکھن تیار ہوجائے۔
اگر مکھن سخت ہوجائے تو تھوڑا آئل ڈال کر مکھن کو نرم کر لیں۔
میدے میں ایک کپ پانی ڈال کر ڈو گوندھ لیں۔ پانی کم یا زیادہ استعمال کیا جاسکتا ہے بس ڈو کو نرم ہونا چاہیے۔
پھر ڈو کو ہاتھوں کی مدد سے گولائی میں ڈونٹ کی شکل میں گھمائیں۔
اب اس پر مکھن لگائیں اور بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
پھر ہاتھوں سے گولائی میں اس طرح رول کریں کہ چار گول رولز بن جائیں۔
اب رولز کو پیڑے کے سائز میں کاٹ لیں۔
پھر اس کے پراٹھے کے پیڑے کی طرح کے پیڑے بنا لیں اور ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
پھر ہاتھوں سے بیل لیں۔
کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں پھینی ڈال کر فرائی کرلیں۔
گرم دودھ میں ڈال کر سرو کریں۔
Posted By: Ramsha, Multan