دہی بڑے چٹنی
اجزاء:
•املی_____ 1 کپ
•پانی_____ 2 کپ نیم گرم
•گُڑ_____ آدھ کپ کُٹی ہوا
•نمک_____ آدھ چائے کا چمچ
•لال مرچ_____ 1 چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
•لال مرچ_____ 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی
•سونٹھ_____ 1 چائے کا چمچ
•زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ بُھنا اور کُٹا ہوا
ترکیب:
پہلے املی کو دو کپ نیم گرم پانی میں دو سے تین گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔
پھر اس کو ہاتھ سے اتنا مسلے کہ پلپ نکل آئے۔
پھر اس پلپ کو پین میں ڈال دیں۔
پھر اس میں گُڑ، نمک، کُٹی لال مرچ، پسی لال مرچ، سونٹھ اور زیرہ ڈال کر پکا لیں۔
پھر اس میں پانی ڈال کر اچھی طرح پکا لیں اور جب گاڑھا ہو جائے تو اس کو اتار کر سرو کریں۔
Posted By: samira, Islamabad