Aloo Baingan
ایک کڑاہی میں تیل ڈالیں پھر اس میں پیاز ڈالیں جب پیاز کا رنگ تبدیل ہونے لگے تو اس میں ادرک اور لہسن ڈال کر بھونیں جب یہ براؤن ہو جائیں تو اس میں نمک، پسی لال مرچ، اور ہلدی ڈال کر بھونیں اب اس میں ٹماٹر شامل کریں اور اسے گلنے تک پکائیں جب ٹماٹر گل جائیں تو کڑاہی میں آلو ڈال کر بھونیں اور تھوڑا سا پانی شامل کر کے آلو گلنے تک پکائیں اب اس میں بینگن اور ہری مرچیں ڈالیں جب بینگن گل جائیں تو اوپر سے ہرا دھنیا چھڑک کر چولہا بند کر دیں۔