Mix Sabzi Recipe in Urdu

Mix Sabzi

مکس سبزی

اجزاء:
مکس سبزی اکثر گھروں میں سردیوں کے موسم میں تواتر سے بنتی ہے کیونکہ اس موسم میں گاجر بھی آ جاتی ہے جس سے سبزی میں لال رنگ سے ذائقہ ہی دوبالا ہو جاتا ہے لیکن بچے کھاتے وقت منہ بناتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے ک اکثر بچوں کو میتھی اور گاجر پکی ہوئی پسند نہیں ہوتی ایسے میں آج آپ کو ہم کے فوڈز میں مکس سبزی کڑاہی سٹائل میں بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں، آپ بھی جان لیں تاکہ بچوں کو غذائیت سے بھرپور سبزی کھلاسکیں۔


اجزاء:
شملہ مرچ، میتھی، گاجر، شلغم، گوبھی، مٹر، آلو، ٹماٹر، بینگن اور ہری مرچ (تمام سبزیوں کو اچھی طرح باریک کاٹ لیں)، آئل، زیرہ، دھنیا، ہلدی، گرم مصالحہ، کڑاہی مصالحہ
پتیلی میں آئل اور پیاز ڈال کر پیاز کو بھون لیں، اس میں زیرہ اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ پھر ایک کپ پانی ڈال کر اس میں تمام سبزیاں شامل کرکے پندرہ منٹ کیلئے دم دے دیں۔

جب سبزیاں گل جائیں تو اس میں کڑاہی مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔

لیجیئے گرما گرم مکس سبزی بن کر تیار ہے اب اسکو ہری مرچ ڈال کر سروو کردیں ۔

Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Mix Sabzi Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Mix Sabzi is very famous in desi people. At KFoods you can find Mix Sabzi and all the urdu recipes in a very easiest way.

Mix Sabzi

Mix Sabzi in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

مزید سبزیاں اور دالیں ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment