Aloo Matar Shorba
پیاز کو چھیل کر موٹا موٹا کاٹ لیں۔
پیاز ادرک کی پیسٹ بنا کر اس میں تھوڑا سا پانی اور نمک مر چ شامل کر لیں ۔اب ایک دیگچی میں کوکنگ آئل ڈال کر گرم کرلیں اور پسا ہوا نمک مرچ ملا پیسٹ تین یا چار منٹ تک بھونیں ۔
ہلدی اور دھنیا بھی شامل کر لیں اور بھونیں ۔
بھنے ہوئے مصالحے میں مٹر اور آلو ڈال کر ایک کپ پانی بھی شامل کر دیں اور پانچ دس منٹ تک پکنے دیں ۔
جب مٹر آلو پانچ منٹ تک پک جائیں تو ٹماٹر اور دہی بھی پھینٹ کر شامل کر دیں اور مزید پانچ منٹ پکائیں ۔
یہاں تک کہ شوربہ مصالحہ کی طرح گاڑھا ہو جائے ۔
کٹا ہوا دھنیا اور گرم مصالحہ آلو مٹر شوربے پر چھڑک کر ڈھکن بند کر دیں اور آنچ بھی چند منٹ کے بعد بند کر دیں۔ آلو مٹر تیار ہے۔