Bengan Aloo Recipe in Urdu

Find delicious Bengan Aloo recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Bengan Aloo recipe is one of the common and most searched dishes in the Vegetables & Pulses recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Bengan Aloo recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Bengan Aloo
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

6802 Views 0 Comments

بینگن آلو
اجزاء:
بینگن آلو کی سبزی کم و بیش ہر گھر میں بنائی جاتی ہے اور اکثر خواتین تو بچوں کو بینگن کھلانے کے لئے اس میں مکھن بھی ڈال دیتی ہیں تاکہ ذائقہ بدل جائے اور بچے غذائیت سے بھرپور بینگن کے خوب مزے لیں۔ لیکن کچھ خواتین بینگن آلو کی سبزی کو غلط طریقے سے بناتی ہیں اور ان کے بینگن کچے رہ جاتے ہیں جس سے ذائقہ بھی خراب ہو جاتا ہے۔ معروف شیف اعجاز انصاری نے بینگن آلو کی شاندار ریسیپی بتائی جو کھانے میں بھی ذائقے دار اور بنے کم وقت میں ۔

ریسیپی:
اجزاء:
٭ 4 چمچ آئل،
٭ 1 چمچ نمک،
٭ آدھا کلو بینگن،
٭ آدھا کلو آلو،
٭ 1 چمچ لال مرچ،
٭ 1 چمچ کُٹی ہوئی لال مرچ،
٭ چٹکی ثابت دھنیا،
٭ چٹکی زیرہ،
٭ ایک چمچ گرم مصالحہ،
٭ 3 چمچ اچار گوشت کا مصالحہ،
٭ 1 پیاز کٹی ہوئی،
٭ 1 سے 2 کٹی ہوئی ہری مرچ،
٭ 2 ٹماٹر باریک کٹے ہوئے،
٭ آدھا چمچ ہلدی۔
ترکیب:
٭ پین میں آئل ڈال کر پیاز فرائی کریں پھر اس میں ٹماٹر اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
٭ اب آلو، گرم مصالحہ اور دیگر اجزاء ڈال کر اچھی طرح چمچ چلائیں۔
٭ 1 کپ پانی اور اچار گوشت کا مصالحہ ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
٭ 15 منٹ کے لئے ڈھکن ڈھک دیں۔
٭ جب آلو اچھی طرح بھن جائیں تو اس میں کٹے ہوئے بینگن ڈال کر 15 منٹ کیلئے ڈھک دیں۔
٭ اب چیک کریں اگر بینگن گل گئے تو ہری مرچ ڈال کر سروو کردیں لیکن اگر نہیں لگے تو اسکو 5 منٹ مزید پلنے دیں۔
٭ اس طریقے سے کھانے کا ذائقہ بھی دوبالا ہو جائے گا اور بچے بھی کھاتے وقت منہ نہیں بنائیں گے۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Bengan Aloo Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Bengan Aloo is very famous in desi people. At KFoods you can find Bengan Aloo and all the urdu recipes in a very easiest way.

Bengan Aloo

Bengan Aloo in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

Reviews & Comments