Lauki ki Sabzi Recipe in Urdu

Find delicious Lauki ki Sabzi recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Lauki ki Sabzi recipe is one of the common and most searched dishes in the Vegetables & Pulses recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Lauki ki Sabzi recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Lauki ki Sabzi
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2737 Views 0 Comments

لوکی کی سبزی
اجزاء:
لوکی کی سبزی کھانا سنت ہے ۔ ہر گھر میں یہ سبزی بنتی ہی ہے مگر بچے اس کو شوق سے نہیں کھاتے جس کی وجہ سے مائیں پریشان ہوتی ہیں کہ فائدے مند سبزی ہی جب بچے نہ کھائیں تو کیا کھائیں گے انہیں غذائیت کیسے ملے گی؟ سبزیوں کو پرانے انداز سے پکانا چھوڑیں بلکہ اب اپنائیں نئے طریقے اوربنائیں مز یدار کھانے ۔۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں مزیدار لوکی کی سبزی کو ہانڈی میں بنانے کا وہ طریقہ جس سے ہر کوئی آپ کی تعریف کیے بغیر رہ نہ پائے۔
مٹی کی ہانڈی میں بننے والا کھانا یقیناً بہت زیادہ ذائقہ دار بنتا ہے جس کی وجہ یہی ہے کہ یہ ہر کھانے کے ذائقے کو دوبالا کردیتی ہے۔ اب سے لوکی کو اس میں بنا کر دیسی اسٹائل اپنائیں ۔
اجزاء:
٭ آدھا کلو لوکی،
٭ 3 سے 4 ٹماٹر،
٭ آدھا چمچ سونف،
٭ آدھا چمچ زیرہ،
٭ حسبِ ذائقہ نمک،
٭ آدھا چمچ لال مرچ پاؤڈر،
٭ 3 سے 4 لیموں،
٭ ایک اچار مصالحے کا پیکٹ،
٭ ایک کٹی ہوئی پیاز،
٭ پودینہ،
٭ ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چمچ،
٭ گرم مصالحہ حسبِ ذائقہ،
٭ املی کا پیسٹ 1 چمچ۔

ترکیب:
٭ ہانڈی کو کچھ دیر کے لئے چولہے پر رکھ دیں تاکہ یہ گرم ہو جائے پھر اس میں ایک چمچ آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر گرم کرلیں۔
٭ لوکی کو اچھی طرح دھو کر چھیل لیں اور باریک کاٹ لیں۔
٭ پھر پیاز کو کاٹ کر آئل میں ہلکا براؤن کرلیں۔
٭ اب اس میں لوکی ڈال کر اچھی طرح چمچ چلائیں اور 15 منٹ کے لئے ڈھکن ڈھک کر رکھ دیں۔
٭ اس کے بعدزیرہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، مرچیں، نمک،سونف،املی کا پیسٹ، ٹماٹر اورمصالحے ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
٭ ایک ٹکڑا کوئلہ ڈال کر ہانڈی کو 5 منٹ کے لئے ڈھک دیں۔
٭ لیجیے تیار ہے مزیدار لوکی کی سبزی ۔۔ اب اس کو املی کی چٹنی کے ساتھ سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Lauki ki Sabzi Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Lauki ki Sabzi is very famous in desi people. At KFoods you can find Lauki ki Sabzi and all the urdu recipes in a very easiest way.

Lauki ki Sabzi

Lauki ki Sabzi in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

Reviews & Comments