Baingan Aloo Recipe in Urdu

Baingan Aloo
Recommended By Chef 00.15 To Prep
4 Servings 00.30 To Cook
Tips About Recipe 1991 Views
0 Comments

بینگن آلو

اجزاء:
•بینگن (چھوٹے والے)_____ 1 پاﺅ
•تیل_____ 5 کھانے کے چمچ
•پیاز (باریک کٹا ہوا) _____ 1 عدد
•ادرک (باریک کٹا ہوا) _____ آدھ انچ کا ٹکڑا
•آلو (ایک انچ کے ٹکڑے) _____ 1 پاﺅ
•ناریل (کترا ہوا) _____ 1 کھانے کا چمچ
•ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) _____ 1 پاﺅ
•لہسن (موٹا کوٹا ہوا) _____ 2 جوئے
•نمک_____ حسب ذائقہ
•دھنیہ پاﺅڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•سفید زیرہ بھنا ہوا_____ 1 چائے کا چمچ
•گرم مصالحہ_____ آدھ چائے کا چمچ
•مرچ پاﺅڈر_____ آدھ چائے کا چمچ
•ہلدی_____ آدھ چائے کا چمچ
•لیمن جوس_____ 1 کھانے کا چمچ
•مسٹرد ثابت_____ آدھ چائے کا چمچ
•میتھی دانہ_____ آدھ چائے کا چمچ

تیل گرم کریں اور میتھی دانہ اور مسٹرد کو فرائی کریں
ادرک، لہسن اور پیاز شامل کر کے سنہری کرلیں
آلو ڈال کر سنہری کرلیں
ناریل اور بینگن کے ٹکڑے ڈالیں اور 1 منٹ تک پکائیں
زیرہ، گرم مصالحہ، دھنیہ، مرچیں، ہلدی اور نمک ڈالیں
ٹماٹر شامل کریں اور آنچ ہلکی کر دیں
پھر ڈھک کر 20 منٹ تک پکائیں
آمیزہ اگر گاڑھا ہو جائے تو تھوڑا سا پانی شامل کریں
پھر لیمن جوس ڈالیں اور آنچ تیز کر کے پانی خشک کرلیں
چٹکی بھر گرم مصالحہ، ایک کھانے کا چمچ کترا ہوا سبز دھنیہ اور 1 عدد باریک کٹ ہوئی سبز مرچ سے گارنش کریں.

Posted By: samina, Hyderabad

Find out the Baingan Aloo Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Baingan Aloo is very famous in desi people. At KFoods you can find Baingan Aloo and all the urdu recipes in a very easiest way.

Baingan Aloo

Baingan Aloo in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

مزید سبزیاں اور دالیں ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment