Arvi Masala Recipe in Urdu

Find delicious Arvi Masala recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Arvi Masala recipe is one of the common and most searched dishes in the Vegetables & Pulses recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Arvi Masala recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Arvi Masala
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

4594 Views 0 Comments

اروی مصالحہ
اجزاء:
اروی ویسے تو بالکل آلو جیسی ہوتی ہے لیکن پھر بھی بچے تو بچے، ان کے ابا حضور بھی زیادہ شوق سے نہیں کھاتے۔ البتہ آج ہم آپ کو اروی پکانے کا ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے سب ہی انگلیاں چاٹنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

اروی مصالحہ پکانے کے لئے درکار چیزیں

1 کلو اروی
پیاز درمیانے سائز کی = 2 عدد (باریک کٹی ہوئی)
بڑے سائز کا ٹماٹر = ایک عدد (باریک کٹا ہوا)
ادرک لہسن کا پیسٹ = ایک کھانے کا چمچہ
نمک = آدھا کھانے کا چمچ یا پھر حسب ذائقہ
پسی لال مرچ = آدھا کھانے کا چمچ
ہلدی = آدھا چمچ
خشک دھنیا پاؤڈر = آدھا کھانے کا چمچہ
کالی مرچ کا پاؤڈر = آدھا چائے کا چمچ
سفید زیرہ پاؤڈر = آدھا چائے کا چمچ
تیل = ڈیڑھ پیالی
پانی = آدھا کپ
کٹی ہوئی ہری مرچ اور دھنیا = گارنشنگ کے لئے
سب سے پہلے اروی کا لیس نکالیں
سب سے پہلے اروی کا لیس دور کرنے کے لئے اسے چھیل کر آدھا کپ عام آٹے سے اچھی طرح ملیں اور پھر پانی سے دھو لیں۔ اروی کا لیس دور کرنے کے لئے یہ عمل کرنا ضروری ہے
ترکیب:
اروی مصالحہ پکانے کا طریقہ
اب ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں جب اچھی طرح گرم ہوجائے تو اروی ڈال دیں اور سنہرا ہونے تک پکائیں۔ گولڈن اروی کو چھان کر پلیٹ میں نکال لیں اور کڑاہی میں صرف آدھا کپ تیل رہنے دیں اور باقی نکال کر دیں۔

اب بچے ہوئے تیل میں کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور سنہرا کریں۔ اس کے بعد ادرک لہسن کا پیصت ملائیں اور ٣ منٹ اسے پکنے دیں اور پھر ٹماٹر ڈال کر مصالحے کو بھونیں۔ پھر ہلدی ڈالیں اور ٥ منٹ تک پکائیں۔


ہلدی کی خوشبو پھیل جائے تو مصالحے میں پسی لال مرچ اور نمک ڈال کر تھوڑی دیر بھونیں۔ اب تھوڑا پانی ملائیں اور تیز آنچ پر اچھی طرح بھونیں جب تک پانی خشک نہ ہوجائے۔ تلی ہوئی اروی کو اس مصالحے میں شامل کردیں اور ٨ منٹ تک مزید بھونیں۔ اس کے بعد تھوڑا پانی ڈال کر اروی کو پکائیں۔ پانی خشک ہوجائے تو اس میں دھنیا پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر ملائیں۔ اروی کو مصالحوں سمت پانچ منٹ مزید پکائیں۔

گارنشنگ

لیجئے مزیدار دھواں دار مصالحہ اروی تیار ہے۔ اب کٹی ہوئی ہری مرچ اور کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال کر کھانے کے لئے پیش کریں۔
Posted By: Khush Bakht, Karachi

Find out the Arvi Masala Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Arvi Masala is very famous in desi people. At KFoods you can find Arvi Masala and all the urdu recipes in a very easiest way.

Arvi Masala

Arvi Masala in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

Reviews & Comments