Karele Ki Bhaji Recipe in Urdu

Find delicious Karele Ki Bhaji recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Karele Ki Bhaji recipe is one of the common and most searched dishes in the Vegetables & Pulses recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Karele Ki Bhaji recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Karele Ki Bhaji
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1251 Views 0 Comments

کریلے کی بھاجی
اجزاء:
کریلا ایک ذائقہ دار اور غذائیت سے بھرپور سبزی ہے جسے سب سے زیادہ وزن کم کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ کریلے کو استعمال کیے بغیر جلدی وزن کم کرنا ایک مشکل مرحلہ ہے۔ ہم نے کے فوڈز میں کئی مرتبہ آپ کو بتایا ہے کہ کریلے شوگر کو کنٹرول کرنے میں سب سے زیادہ مدد دیتے ہیں ان کے اندر جسم کے انسولین کو حیرت انگیز طور پر کم کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔
کریلے کی سبزی لیکن جب بھی گھر میں بنائی جاتی ہے یہ کڑوی بنتی ہے جس کو بچے بھی کھاتے ہوئے چڑ چڑاہٹ کا شکار ہوتے ہیں اور کچھ گھروں میں بڑے بھی نہیں کھاتے ایسے میں خواتین بھی کریلے بنانے سے اجتناب کرتی ہیں۔ لیکن اس ٹپ کو جاننے کے بعد اب شاید کڑوے کریلے آپ بھی ذائقے دار بناسکتی ہیں۔
ٹپ:
اجزاء:
کریلے ( گولائی میں کٹے ہوئے باریک سائز)
پیاز ( باریک کٹی ہوئی )
ٹماٹر ( باریک کٹے ہوئے 2 سے 3 )
ہری مرچ ( 2 باریک کٹی ہوئی )
ہرا دھنیا،
کالی مرچ، گرم مصالحہ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، نمک، لیموں، لال مرچ پاؤڈر
ترکیب:
٭ سب سے پہلے آپ کریلوں کو دھو کر اچھی طرح چھیل لیں اور پھر ان کو گول گول کاٹ لیں لیکن سائز ذرا پتلا رکھیے گا تاکہ یہ جلد گلانے میں آسانی ہو۔
٭ اب ایک ڈش میں کٹے ہوئے کریلے ڈالیں اور اس میں 1 چمچ ہلدی، 2 لیموں کا رس، ایک چمچ نمک، آدھا چمچ سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے 5 منٹ کیلئے کُھلا چھوڑ دیں۔
٭ اب ان کریلوں کو ہاتھوں کی مدد سے نچوڑ لیں تاکہ ان میں شامل لیموں کا رس بھی نکل جائے اور کریلوں نے جو پانی چھوڑا ہو وہ بھی نکل جائے جس سے ساری کڑواس ختم ہو جائے گی۔
٭ اب ایک پین میں آئل گرم کریں، پیاز کو بھونیں، ٹماٹر، گرم مصالحہ اور لال مرچ ڈال کر اچھی طرح گریوی تیار کریں اس میں 3 چمچ کے قریب پانی ڈال کر اچھے سے مصالحے کو بھون لیں۔
٭ پھر ان کریلوں کو اس گریوی میں ڈال کر 5 منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔
٭ چمچ سے اچھی طرح چلائیں اور سارا مصالحہ مکس کریں۔
٭ لیجیے کریلے بن کر تیار ہیں اب انہیں ہرا دھنیا اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر سروو کردیں۔
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Karele Ki Bhaji Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Karele Ki Bhaji is very famous in desi people. At KFoods you can find Karele Ki Bhaji and all the urdu recipes in a very easiest way.

Karele Ki Bhaji

Karele Ki Bhaji in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

Reviews & Comments