پتیلی میں تیل گرم کر یں اور کوٹا ہوا لہسن ڈال دیں پھر ہلدی بھی ڈال کر ہلکا سا بھون لیں اس کے بعد کیوبز میں کٹے آلوؤں کو ڈال دیں اتنا فرائی کر یں کہ آلوؤں کا رنگ تبدیل ہو جائے پھر اس میں نمک اور لال مرچ ڈال دیں آدھ کپ پانی شامل کر کے گلنے کے لئے دس سے پندرہ منٹ تک ڈھک کر پکائیں آلو گل جائیں تیل اوپر آجائے تو اس میں میتھی اور دو ہری مرچ باریک کاٹ کر ڈال دیں پانچ منٹ بھون کر چولہا بند کر دیں ہرا دھنیا اور ثابت ہری مرچ سے گارنش کر یں مزیدار آلو میتھی کی بھجیا تیار ہے۔