Spicy Biryani
پین میں ایک پیالی آئل گرم کرکے پیاز ڈال دیں اور گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔
اسی آئل میں گوشت، ادرک لہسن کا پیسٹ، دھنیا، سرخ مرچ، ہلدی اور نمک ڈال کر تیز آنچ پر مصالحہ بھونیں۔
مصالحے سے آئل علیحدہ ہونے لگے تو دہی ڈال دیں اور مسلسل بھونتے جائیں۔
پسا ہوا گرم مصالحہ اور جائفل جاوتری ڈال کر مزید پکائیں۔
چاولوں کو آدھے گھنٹے کےلئے بھگو دیں۔
علیحدہ دیگچی میں پانی پکنے رکھ دیں، اُبال آجائے تو تین چائے کے چمچ نمک اور چاولوں کا سارا مصالحہ ڈال دیں۔
چاول ایک کنی رہ جائیں تو چھلنی میں نتھار کر ٹھنڈے پانی سے گزار لیں۔
دیگچی میں پہلے مرغی کا قورمہ پھر تلی ہوئی پیاز، ٹماٹر کے قتلے، پودینہ، ہرا دھنیا، سبز مرچیں اور آخر میں چاولوں کی تہہ بچھا دیں۔
پھر دیگچی کا ڈھکن ڈھانک کر بریانی دھیمی آنچ پر دَم پر لگا دیں۔
فرائنگ پین میں بقیہ آدھی پیالی آئل گرم کرکے کڑی پتہ ڈال دیں۔
یہ بگھار چاولوں کے اوپر ڈال دیں۔
بریانی کو رائتے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔