چکن لیگ پیسز کو دھو کر خشک کرکے اس میں فائیو اسپائس پاؤڈر،لال مرچ پاؤڈر ،چلی گارلک سوس‘جنجر پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور 1-2گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔
پتیلی میں پانی ابالیں ۔
اس میں چکن پلاؤ کیوب اور چاول ڈال کر پکائیں ۔
نمک اور یلوفوڈ کلرڈال کر دم دے دیں ۔
فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن لیکس ڈال کر فرائی کریں ۔
سرونگ ڈش میں پلاؤ نکالیں ۔
اس کے اُوپر فرائی کی ہوئی چکن لیگ پیسز رکھیں اور مزیدار چکن ٹنگڑی پلاؤ گرم گرم سروکریں۔