Spicy Biryani Recipe in Urdu

Find delicious Spicy Biryani recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Spicy Biryani recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Spicy Biryani recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Spicy Biryani
chef Recommended By Chef
time-clock 00.40 To Prep
time-clock 00.35 To Cook
7 Servings
Tips About Recipe

3147 Views 0 Comments

اسپائسی بریانی
اجزاء:
•چکن_____ آدھ کلو
•پیاز_____ 2 عدد باریک کٹی ہوئی
•لہسن ادرک کا پیسٹ_____ 3 کھانے کے چمچ
•دہی_____ 1 پیالی پھینٹی ہوئی
•سرخ مرچ_____ 1 کھانے کا چمچ پسی ہوئی
•ہلدی_____ آدھا چائے کا چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•دھنیا_____ 1 چائے کا چمچ پسا ہوا
•جائفل جاوتری_____ 1 چوتھائی چائے کا چمچ پسی ہوئی
•گرم مصالحہ_____ آدھ چائے کا چمچ پسا ہوا
•ٹماٹر_____ 4 عدد کٹے ہوئے گول قتلے
•سبز مرچ_____ 8 سے دس عدد کٹی ہوئی
•پودینہ_____ آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا
•ہرا دھنیا_____ آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا
•کڑی پتہ_____ 30 عدد
•کوکنگ آئل_____ ڈیڑھ پیالی
•چاول_____ 1 کلو
•سیاہ زیرہ_____ آدھا چائے کا چمچ
•لونگ_____ 10 عدد
•ثابت سیاہ مرچ_____ آدھا چائے کا چمچ
•بڑی الائچی_____ 4 عدد
•دار چینی_____ 1 انچ کا ٹکڑا
•ہری مرچ_____ 6 عدد
•تیز پات_____ 2 عدد
•پودینے کے پتے_____ 10 عدد

ترکیب:
پین میں ایک پیالی آئل گرم کرکے پیاز ڈال دیں اور گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔
اسی آئل میں گوشت، ادرک لہسن کا پیسٹ، دھنیا، سرخ مرچ، ہلدی اور نمک ڈال کر تیز آنچ پر مصالحہ بھونیں۔
مصالحے سے آئل علیحدہ ہونے لگے تو دہی ڈال دیں اور مسلسل بھونتے جائیں۔
پسا ہوا گرم مصالحہ اور جائفل جاوتری ڈال کر مزید پکائیں۔
چاولوں کو آدھے گھنٹے کےلئے بھگو دیں۔
علیحدہ دیگچی میں پانی پکنے رکھ دیں، اُبال آجائے تو تین چائے کے چمچ نمک اور چاولوں کا سارا مصالحہ ڈال دیں۔
چاول ایک کنی رہ جائیں تو چھلنی میں نتھار کر ٹھنڈے پانی سے گزار لیں۔
دیگچی میں پہلے مرغی کا قورمہ پھر تلی ہوئی پیاز، ٹماٹر کے قتلے، پودینہ، ہرا دھنیا، سبز مرچیں اور آخر میں چاولوں کی تہہ بچھا دیں۔
پھر دیگچی کا ڈھکن ڈھانک کر بریانی دھیمی آنچ پر دَم پر لگا دیں۔
فرائنگ پین میں بقیہ آدھی پیالی آئل گرم کرکے کڑی پتہ ڈال دیں۔
یہ بگھار چاولوں کے اوپر ڈال دیں۔
بریانی کو رائتے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
Posted By: Ashhad, karachi

Find out the Spicy Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Spicy Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Spicy Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Spicy Biryani

پین میں ایک پیالی آئل گرم کرکے پیاز ڈال دیں اور گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔ اسی آئل میں گوشت، ادرک لہسن کا پیسٹ، دھنیا، سرخ مرچ، ہلدی اور نمک ڈال کر تیز آنچ پر مصالحہ بھونیں۔ مصالحے سے آئل علیحدہ ہونے لگے تو دہی ڈال دیں اور مسلسل بھونتے جائیں۔ پسا ہوا گرم مصالحہ اور جائفل جاوتری ڈال کر مزید پکائیں۔ چاولوں کو آدھے گھنٹے کےلئے بھگو دیں۔ علیحدہ دیگچی میں پانی پکنے رکھ دیں، اُبال آجائے تو تین چائے کے چمچ نمک اور چاولوں کا سارا مصالحہ ڈال دیں۔ چاول ایک کنی رہ جائیں تو چھلنی میں نتھار کر ٹھنڈے پانی سے گزار لیں۔ دیگچی میں پہلے مرغی کا قورمہ پھر تلی ہوئی پیاز، ٹماٹر کے قتلے، پودینہ، ہرا دھنیا، سبز مرچیں اور آخر میں چاولوں کی تہہ بچھا دیں۔ پھر دیگچی کا ڈھکن ڈھانک کر بریانی دھیمی آنچ پر دَم پر لگا دیں۔ فرائنگ پین میں بقیہ آدھی پیالی آئل گرم کرکے کڑی پتہ ڈال دیں۔ یہ بگھار چاولوں کے اوپر ڈال دیں۔ بریانی کو رائتے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

Reviews & Comments