Mutton Biryani Recipe in Urdu

Mutton Biryani
Recommended By Chef 00.15 To Prep
6 Servings 00.50 To Cook
Tips About Recipe 4612 Views
0 Comments

مٹن بریانی

اجزاء:
•مٹن_____ 1 کلو
•پیاز_____ آدھی چھوٹی
•ادرک_____ آدھا انچ کا ٹکڑا
•لہسن کے جوئے_____ 4 سے پانچ عدد
•دھنیا_____ 2 کھانے کے چمچ
•سونف_____ 4 کھانے کے چمچ
•دار چینی_____ 3 سے چار ٹکڑے
•بادیان کے پھول_____ 2 سے تین عدد
•کالی مرچ_____ آ8 سے دس عدد
•لونگ_____ 5 سے چھ عدد
•گھی_____ 1 کپ
•پیاز_____ 4 سے پانچ عدد کٹی ہوئی
•لہسن ادرک کا پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
•نمک_____ حسب ضرورت
•لال مرچ_____ 2 کھانے کے چمچ کٹی ہوئی
•ہری مرچ_____ 4 سے پانچ عدد ثابت
•دہی_____ 1 کپ
•آلو_____ 1 عدد باریک کٹا ہوا
•شاہ زیرہ_____ ڈیڑھ چائے کا چمچ
•چاول_____ 1 کلو بھیگے ہوئے
•لیموں کا رس_____ 2 کھانے کے چمچ
•زردے کا رنگ_____ تھوڑا سا
•ٹماٹر_____ گارنش کے لیے

ایک پین میں دو لیٹر پانی گرم کرکے اس میں مٹن کو اُبلنے کے لئے رکھ دیں اور یخنی تیار کرلیں۔
ایک جالی والے کپڑے میں پیاز، ادرک، لہسن، دھنیا، سونف، دار چینی، بادیان کے پھول، کالی مرچ اور لونگ رکھ کر پوٹلی بنا لیں۔
اب اس پوٹلی کو گوشت والے پین میں رکھ دیں تاکہ خوشبو آجائے۔
ایک الگ پین میں گھی ڈال کر اس میں پیاز کو ہلکا سنہرا فرائی کرلیں۔
جب پیاز فرائی ہو جائے تو اس میں سے تھوڑی سی پیاز نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
اب پیاز والے پین میں گوشت، لہسن ادرک پیسٹ، نمک، لال مرچ اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
پھر اس میں دہی اور آلو ڈال کر دوبارہ بھون لیں۔
اب شاہ زیرہ، چاول، یخنی اور لیموں کا رس شامل کرکے ڈھانپ کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔
جب پانی خشک ہو جائے تو ڈھکن ہٹا دیں اور زردے کا رنگ ڈال کر پکنے دیں۔
پھر تیز آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
کچھ دیر بعد آنچ ہلکی کر دیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے دم پر رہنے دیں۔۔
مزیدار مٹن بریانی تیار ہے۔
فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر ٹماٹر سے گارنش کرکے گرم گرم سرو کریں۔

Posted By: Ashhad, karachi

Find out the Mutton Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Mutton Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Mutton Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Mutton Biryani

Mutton Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment