Chicken 65 Biryani Recipe in Urdu

Chicken 65 Biryani

چکن 65 بریانی

اجزاء:
•چکن_____ 500گرام
•چاول_____ 500گرام
•کھانے کا تیل_____ چار کھانے کے چمچ
•ادرک لہسن پیسٹ_____ ایک کھانے کا چمچ
•ثابت زیرہ_____ دو چائے کے چمچ
•ہری مرچ_____ چھ عدد
•ثابت گرم مصالحہ_____ پانچ گرام
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•لال مرچ پسی ہوئی_____ ایک کھانے کا چمچ
•لا ل مرچ کُٹی ہوئی_____ ایک کھانے کا چمچ
•زیرہ پاؤڈر_____ ایک چائے کا چمچ
•دھنیا پاؤڈر_____ ایک چائے کا چمچ
•ٹماٹر_____ 300گرام
•دہی_____ آدھا کپ
•آلو بخارہ_____ چھ عدد
•گرم پانی_____ آدھا لیٹر
•گرم مصالحہ پاؤڈر_____ ایک چائے کا چمچ
•پیلا رنگ_____ ایک چو تھائی چائے کا چمچ
•ادرک ،ہرا دھنیا ،ٹماٹر،ہری مرچ،لیموں گارنش

ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ کھانے کا تیل ڈالیں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، ثابت زیرہ ،ہری مرچ اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں پھر اس میں چکن ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔
اب اس میں نمک،لال مرچ پیسی ہوئی، لال مرچ کُٹی ہوئی، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ٹما ٹر، دہی اور الو بخارہ ڈال کر آٹھ سے دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔چکن مصالحہ تیار ہے۔
اب ایک دیگچی میں گرم پانی، کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ،ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ،نمک اور ادرک، ہری مرچ، ہرا دھنیا، لیموں کو بطور گارنش ڈال کر اچھی طرح اُبال لیں۔ اب اس میں چاول ڈال کر پکائیں جب تھوڑا پانی رہ جانے تو ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ، تیار کیا ہوا چکن ،پیلا رنگ، اور گارنش کی تہہ لگا کر بارہ سے پندرہ منٹ کے لیے دم پر دکھ دیں۔آپکی مزے دار اسپیشل مرغ بریانی تیار ہے۔

Posted By: Ashhad, karachi

Find out the Chicken 65 Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Chicken 65 Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken 65 Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken 65 Biryani

Chicken 65 Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment