اکثر لوگ جب کسی غذا کے بارے میں یا کسی مصالحے کے بارے میں بتاتے ہیں تو صرف اس کے مثبت پہلو ہی بیان کرتے ہیں ۔ اس کی ایک مثال ہلدی کا استعمال ہے۔ ہلدی وہ مصالحہ ہے جو برصغیر ہندو پاک میں تقریباً ہر سالن یا ہر کھانے اور ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے۔ کینسر جیسے موذی مرض کا علاج ہلدی سے ممکن ہے یہ تو اب ساری دنیا تسلیم کرتی ہے لیکن اگر آپ بازار سے ملنے والی ہلدی لے کر کھائیں گے تو ہلدی سے کینسر اور دیگر بیماریوں کے علاج کا خیال دل سے نکال دیں۔ عام طور پر کمرشل بنیادوں پر تیار ہونے والی ہلدی کی تیاری کے دوران ہی اس کا سب سے مفید جزو " سرکیومن " جو کینسر کا علاج کرنے کی خاصیت رکھتا ہے، وہ ضائع ہو جاتا ہے۔ ہلدی استعمال کرنے کا بظاہر تو یہ ایک سادہ سا طریقہ معلوم ہوتا ہے، لیکن ہلدی کے فوائد کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ سبزی منڈی سے کچی ہلدی سستی ہی مل جاتی ہے۔کینسر کے مرض میں مبتلا مریض، کچی ہلدی یا اس ہلدی سے خود پاؤڈر تیار کرکے استعمال کریں تو انہیں فائدہ ہوگا۔
ہلدی کے استعمال میں چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
نقصانات اور احتیاطی تدابیر:
ہلدی ایک ایسا مصالحہ ہے جو آپ کے کھانوں کے ذائقہ اور رنگ کو بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ ہلدی میں کئی قسم کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں، جو صحت کے لئے فائدہ مند ہیں، لیکن تمام لوگوں کے لئے ہلدی فائدہ مند نہیں ہے کیونکہ اسے ہضم کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔ آیئے جانتے ہیں کہ کون لوگ ہلدی کے زیادہ استعمال سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
دل کے مریض احتیاط کریں:
دل کے مریض یا وہ جن کا خون بہت پتلا ہویا وہ خون پتلا کرنے والی ادویات استعمال کر رہے ہوں ان کو مسلسل ہلدی استعمال نہیں کرنی چاہئے یا اپنے ڈاکٹرکو اس بارے میں ضرور آگاہ کرنا چاہیے۔ کیونکہ ہلدی سے خون پتلا ہوتا ہے۔
گردے کے مریض احتیاط کریں:
گردے کے مسئلے کے لئے ہلدی زہر بھی ہے۔ گردوں سے متعلقہ مسائل کے ساتھ لوگ ہلکی غذا کھاتے ہیں اور ہلدی میں کیونکہ آکزیلیٹس موجود ہیں جو گردے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
اگر آپ کی کوئی سرجری ہوئی ہے تو!
حال ہی میں کرائی ہوئی سرجری سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے ہلدی اچھی نہیں ہے۔ چونکہ یہ خون پتلا کرتی ہے، اس لئے ، ہلدی کی مقدار کو کم سے کم لیں ۔ تاکہ آپ کی سرجری کا زخم جلد ہی بھر سکے۔ اور آپ پہلے کی طرح ہی صحت مند ہوسکیں۔
ہاضمے کے مسائل:
کھانے کو ہضم کرنے کے لئے، ہلدی کبھی بھی اس طرح سے استعمال نہیں کی جاتی ہے، اور کھانے کے فورًا بعد، ہلدی دودھ نہ پئیں ۔ ہلدی میں موجود کرکیومین گیس اور ایسیڈیٹی کا مسئلہ پیدا کرتا ہے۔ اس طرح کے معاملات میں، جن کا ہاضمہ کمزور ہے وہ اسے نہیں کھاتے۔
پتھری کا مسائل:
اس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بلیڈر کے بہت سے مسائل ہیں۔ اس کے علاوہ، ہلدی میں موجود آکسیجن گردوں میں پتھر پیدا کرتا ہے۔ لہذا اگر آپ پہلے ہی پتھری کے مسائل سے نمٹ رہے ہوں یا آپ کو یہ مسئلہ پہلے سے ہی ہے، تو آپ ہلدی کا استعمال کم کردیں۔
حیض کا مسئلہ:
حیض کے دوران ہلدی کا استعمال کم کیا جانا چاہیے کیونکہ خون پتلا ہوتا ہے ، جس سے دوران حیض زیادہ خون بہہ جانے کا خدشہ ہے۔ اس لئے حیض کے دنوں میں ہلدی سے بالکل ہی دوری بنا کر رہیں ۔ تاکہ آپ کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
جسم میں آئرن کی کمی سے خون کم ہونے لگتا ہے، جو بعد میں اینیمیا کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ جس سے جسم میں خون کی کمی ہو جاتی ہے۔ اگر آپ کمزور ہیں اور آئرن کی کمی کا شکار ہیں تو پھرہلدی کا استعمال آپ کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
لیکن ہلدی کے فوائد اس کی اہمیت و افادیت کو 10 گنا بڑھا دیتے ہیں۔ ہلدی کا استعمال آپ روزانہ کی خوراک میں تو لازمی کریں تاکہ آپ کی جلد خوبصورت اور ہڈیاں مضبوط ہوں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Haldi Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Haldi Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.