گردے چیک کرنے کا طریقہ ۔ وہ 5 نشانیاں کون سی ہیں جن کے سامنے آنے پر گردوں کا چیک اپ فوراً کروالینا چاہیے

ہمارے جسم میں گردے بھی ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ یہ جسم سے یورک ایسڈ جیسے مادوں کو نکال باہر کرنے کا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن اگر گردوں میں تکلیف یا پتھری ہوجائے تو گردے چیک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ ایسے امراض میں مبتلا لوگوں کے لیے اٹھنا بیٹھنا مشکل ہوجاتا ہے۔ گردے جسم میں دماغ کے بعد دوسرے بڑے ہیروز سمجھے جاتے ہیں۔
گردوں میں پتھری کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے پانی کم پینا، خاندان میں اس کے مریضوں کی موجودگی، مخصوص غذائیں خاص طور پر زیادہ نمک اور کیلشیم والے کھانے، موٹاپا، ذیابیطس، پیٹ کے امراض اور سرجری وغیرہ۔
گردوں میں پتھری کا ایک اہم مسئلہ ہے، مگر اس کے علاوہ گردے خراب ہونے کی اور بھی کئی وجوہات ہیں، لیکن اس کی کچھ ایسی علامات انسان کو قبل از وقت ظاہر ہو جاتے ہیں جن کا ہمیں اندازہ نہیں ہوتا۔ آج ہم آپ کو کچھ علامات بتا رہے ہیں جو اگر آپ کے ساتھ بھی ہیں تو گردے چیک کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے یا پھر گردوں کی جانچ پڑتال کے لیے فوری ڈاکٹر کے پاس چلے جائیں۔

علامات:

٭ پیشاب کی کمی و زیادتی:

پیشاب کی بہت زیادہ کمی اور بہت زیادہ وافر مقدار میں آنے پر ڈاکٹر کے پاس لازمی جائیں کیونکہ گردے یا تو ضرورت سے زیادہ اخراج کر دیتے ہیں یا پھر بالکل نہیں کر پاتے جس سے جسم میں زہر بنتا رہتا ہے۔

٭جسم کی سوجن:

٭ زبان کا ذائقہ:

زبان کا ذائقہ خراب رہنا، منہ میں بار بار چھالے آنا بھی گردوں کی بیماری کی وجہ بنتا ہے۔ گردوں کے کام میں خرابی سے خون میں زہریلا مادہ جمع ہونے لگتا ہے جس کا اثر منہ کے ذائقے پر ہوتا ہے اور کھانا کڑوا یا بد مزہ لگنے لگتا ہے، گوشت کا ذائقہ بھی نہیں آتا ہے اور سانسوں میں بو بھی ہو جاتی ہے۔ اور جسم میں زیادہ مقدار میں فاضل مادے جمع ہوجائیں تو دل متلی ہونے لگتا ہے اور قے بھی آجاتی ہے۔ ساتھ ہی جسمانی وزن میں بہت تیزی سے کمی آتی ہے۔ مگر گردے چیک کرنے کا طریقہ جان کر اس سنگین مسئلے سے آپ بھی بچ سکتے ہیں۔

٭ جھریاں:

چہرے پر جھریاں پڑنا اور ہاتھوں کی کھال کا لٹکنا ایک خطرناک بات ہے، اس سے گردوں کی بیماری منسلک ہوتی ہے کیونکہ گردے فلوئیڈ خارج کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس سے جلد پر اثر پڑتا ہے۔ آنکھوں کے ارگرد کا حصہ بھ ی پھول جاتا ہے، یہ اس بات کی جانب اشارہ ہوتا ہے کہ گردوں سے بڑی مقدار میں پروٹین کا اخراج پیشاب کے راستے ہورہا ہے۔

٭ سونے میں مشکل:

نیند کا 8 گھنٹے نہ آنا یا بالکل ہی نیند نہ آنا بھی ایک اہم مسئلہ ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ نیند کے نیورانز دماغ اور گردے کے درمیان جگہ نہیں بنا پاتے اور نیند کی کمی ہونے لگتی ہے۔

گردے چیک کرنے کا طریقہ آپ بھی کسی معالج یا نامی گرامی حکیم سے بھی جان سکتے ہیں تاکہ اہم مسائل کی نشاندہی اپنے طور پر کرنے میں آپ کو آسانی ہو۔

Gurdon Ke Kharab Hone Ki Nishaniyan

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gurdon Ke Kharab Hone Ki Nishaniyan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurdon Ke Kharab Hone Ki Nishaniyan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sohail  |   In Health and Fitness  |   2 Comments   |   23784 Views   |   03 Oct 2023
About the Author:

Sohail is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sohail is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گردے چیک کرنے کا طریقہ پر کامیابی کی راہ میں اہم اشارہ ہے۔ اس طریقے کو اچھی طرح سمجھنا اور پیروی کرنا ضروری ہے۔ صحیح تشخیص اور تدابیر کے ساتھ، گردے کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ایک ماہاج ہوتے ہوئے، اس طریقے کو جاری رکھیں تاکہ آپکی صحت میں بہتری آ سکے۔

  • Ashen, Karachi

Bohat shukriya aapko in maloomat dene ka, ye meray walid ke sehat ke liye bohat kaarguzar sabit hongi.

  • Ahmed, Lahore

گردے چیک کرنے کا طریقہ ۔ وہ 5 نشانیاں کون سی ہیں جن کے سامنے آنے پر گردوں کا چیک اپ فوراً کروالینا چاہیے

گردے چیک کرنے کا طریقہ ۔ وہ 5 نشانیاں کون سی ہیں جن کے سامنے آنے پر گردوں کا چیک اپ فوراً کروالینا چاہیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گردے چیک کرنے کا طریقہ ۔ وہ 5 نشانیاں کون سی ہیں جن کے سامنے آنے پر گردوں کا چیک اپ فوراً کروالینا چاہیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔