Chicken Pulao Recipe in Urdu

Chicken Pulao
Recommended By Chef 00.30 To Prep
5-6 Servings 00.40 To Cook
Tips About Recipe 2018 Views
0 Comments

چکن پلاؤ

اجزاء:
•چکن_____ 1 کلو
•تیل_____ 3 چوتھائی کپ
•پیاز_____ 4 عدد کٹی ہوئی
•دہی_____ 1 پاؤ
•چاول_____ 1 کلو بھیگے ہوئے
•زعفران_____ آدھ چائے کا چمچ
•بادام_____ حسب ضرورت تلے ہوئے
•تیز پتے_____ 4 عدد
•دار چینی_____ 1 انچ کا ٹکڑا
•لونگ_____ 10 عدد
•الائچی_____ 10 عدد
•ثابت کالی مرچ_____ 18 عدد
•لہسن_____ 3 سے چار جوئے
•ادرک_____ 1 انچ کا ٹکڑا
•لال مرچ_____ 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی
•دھنیا_____ 2 چائے کے چمچ پسا ہوا
•زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ پسا ہوا
•ہلدی_____ 1 چوتھائی چائے کا چمچ

پہلے ادرک، لہسن، پسی لال مرچ، پسا دھنیا، ہلدی اور پسے ہوئے زیرے کا اچھی طرح پیسٹ بنالیں۔
ایک پین میں چار کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے اس میں دو عدد پیاز فرائی کرلیں۔
اب اس میں آدھا دار چینی کا ٹکڑا ، پانچ عدد لونگ، پانچ عدد الائچی، نو عدد ثابت کالی مرچ اورچکن ڈال کر پکائیں۔
پھر پسے ہوئے مصالحے ڈال کر تھوڑی دیر اور پکائیں۔
اب دو کپ پانی ڈال کر پین کو ڈھک دیں، جب تک چکن اچھی طرح سے پک جائے۔
زعفران کو دہی میں پھینٹ لیں اور چکن میں ڈال کر دس منٹ پکائیں۔
پھر چولہے سے ہٹا کے سائیڈ پر رکھ دیں۔
باقی بچے ہوئے تیل میں تیز پتے، باقی آدھا دار چینی کا ٹکڑا، پانچ عدد لونگ، پانچ عدد الائچی اور نو عدد ثابت کالی مرچ کو ڈال کر فرائی کریں۔
اب اس میں باقی بچے ہوئے دو عدد پیاز ڈال کر سنہرے کرلیں۔
اب اس میں چاول شامل کرکے فرائی کرلیں۔
پین میں پانی اور نمک ڈال کر پکانے کے لیے رکھ دیں۔
ایک سرونگ ڈش میں پہلے ایک تہہ چاول کی لگائیں پھر دوسری تہہ چکن کی لگائیں۔
دوبارہ چاول اور چکن کی تہہ لگا کر تلے ہوئے بادام سے گارنش کرکے سرو کریں۔

Posted By: Ashhad, karachi

Find out the Chicken Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Chicken Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Pulao

Chicken Pulao in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment