Mutton Pulao Recipe in Urdu

Mutton Pulao

مٹن پلاؤ

اجزاء:
•مٹن_____ 500 گرام
•پیاز_____ 2 عدد
•گرم مصالحہ_____ 150گرام
•لہسن_____ 4 جوّے
•ادرک_____ 10 گرام
•لہسن ادرک پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
•سبز مرچ_____ 7 عدد
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•مٹن یخنی_____ 1/2 لیٹر
•املی_____ 1 کھانے کا چمچ
•گارڈ چاول_____ 700 گرام
•جاوتری_____ 1 چائے کا چمچ
•کالی مرچ_____ 1 کھانے کاچمچ
•ثابت دھنیا_____ 1 کھانے کا چمچ
•ثابت زیرہ_____ 1 کھانے کا چمچ
•بادیان کا پھول_____ 1 کھانے کا چمچ
•سونف_____ 1 چائے کا چمچ
•کالی مرچ_____ 1 کھانے کا چمچ
•دار چینی_____ 1 کھانے کا چمچ
•لونگ_____ 1 چائے کا چمچ
•تیز پات_____ 1 عدد
•دہی_____ 1/2کپ
•کیوڑہ پانی_____ 1 چائے کا چمچ

۔ایک باؤل میں گارڈ چاول لیں اور اس میں پانی ڈال کر بائیس سے پچیس منٹ تک بھگولیں ۔
اب ایک ململ کے کپڑے میں ثابت دھنیا ،ثابت زیرہ،بادیان کا پھول ،سونف ،کالی مرچ ،دار چینی ،لونگ اور تیز پات ڈا ل کر ایک پوٹلی بنا لیں ۔
۔ایک پین میں پانی لیں اوراس میں گرم مصالحے کی پوٹلی ،مٹن ،پیاز ، لہسن اور ادرک ڈال کر بندکر دیں اور پندرہ منٹ تک دم دیں (یخنی تیار ہے )۔
۔اب ایک پین میں گھی لیں اوراس میں پیاز ڈال کر براؤن کر لیں اور ایک منٹ تک دم دیں ۔
۔اب اس میں پانی ڈال کرایک منٹ دم دے کر اس میں ادرک لہسن پیسٹ اورسبز مرچ ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں ۔
۔اب اس میں تیار کیا ہو امٹن ،گرم مصالحہ ،دہی اورنمک ڈال کر ہلا لیں اور مٹن یخنی ڈال کر تین سے پانچ منٹ تک دم دیں ۔
۔اب اس میں املی ڈال کر ہلا لیں اور بھگوئے ہوئے گارڈ چاول اس میں ڈال کر اچھی طرح ہلالیں ۔

Posted By: Ashhad, karachi

Find out the Mutton Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Mutton Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find Mutton Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

Mutton Pulao

Mutton Pulao in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment