Chicken BBQ Biryani Recipe in Urdu

Find delicious Chicken BBQ Biryani recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chicken BBQ Biryani recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chicken BBQ Biryani recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Chicken BBQ Biryani
chef Recommended By Chef
time-clock 00.30 To Prep
time-clock 01.00 To Cook
3-4 Servings
Tips About Recipe

6914 Views 0 Comments

چکن باربی کیو بریانی
اجزاء:
•چکن_____ 800 گرام
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•ادرک لہسن پیسٹ_____ 3 کھانے کے چمچ
•لیموں کا رس_____ 2 کھانے ک چمچ
•ہلدی پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•لال مرچ پاؤڈر_____ 2 کھانے کے چمچ
•لال مرچ کُٹی ہوئی_____ 1 چائے کاچمچ
•دہی_____ 3 کھانے کے چمچ
•گرم مصالحہ پاؤڈر_____ 1 کھانے کاچمچ
•زیرہ پاؤڈر_____ 1 کھانے کاچمچ
•دھنیا پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچ
•کالی مرچ پاؤڈر_____ آدھ چائے کاچمچ
•چاول_____ 2 گلاس
•پانی_____ حسبِ ضرورت
•کھانے کا تیل_____ 6 کھانے کے چمچ
•ٹماٹو پیوری_____ 6 ٹماٹر
•ثابت زیرہ_____ 1 کھانے کا چمچ
•پیلا رنگ_____ آدھ چائے کا چمچ
•چکن_____ یخنی آدھ کپ

ترکیب:
ایک برتن میں چکن لیں اور اس میں نمک،ادرک لہسن پیسٹ (ایک کھانے کا چمچ)،لیموں کا ر س،ہلدی پاؤدر ،لال مرچ پاؤڈر(ایک کھانے کا چمچ) ،لال مرچ کُٹی ہوئی ،دہی ،گرم مصا لحہ پاؤڈر(آدھا کھانے کاچمچ) ،زیرہ پاؤڈر(آدھا کھانے کاچمچ) ،دھنیا پاؤڈر(آدھا کھانے کاچمچ) ،کالی مرچ پاؤڈر اور کھانے کا تیل (تین کھانے کے چمچ)ڈال کر ملالیں اور ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
اب ایک باؤل میں پانی اور چاول ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ تک بھِگو لیں ۔
اب ایک پین میں پانی ،کھانے کا تیل اور چاول ڈال کر اُبالیں ۔
اب گرل پر تیار کیا ہوا چکن باربی کیو کر لیں ۔
اب ایک برتن میں کھانے کاتیل لیں اور اس میں ادرک لہسن پیسٹ ،ٹماٹو پیوری ،نمک،لال مرچ پاؤڈر( ایک کھانے کا چمچ)،ثابت زیرہ ،گرم مصالحہ پاؤڈر(آدھا کھانے کاچمچ) ،زیرہ پاؤڈر(آدھا کھانے کاچمچ) اوردھنیا پاؤڈر(آدھا کھانے کاچمچ) ڈال کر دو سے تین منٹ بھُون لیں اور تیار کیا ہوا باربی کیو چکن ڈال کر آٹھ سے دس منٹ کیلیے دم دیں ۔
اب اس پر گارنش ڈال کر پانچ منٹ کے لیے بھُونائی کر لیں ۔
اب اس میں تیار کیا ہوا مصالحہ ،گارنش اور چاول ڈالیں اور یہ عمل دہرا لیں ۔
اب اس میں پیلا رنگ اور چکن یخنی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک دم دیں ۔
آپکی مزیدار چکن باربی کیو بریانی تیا ر ہے ۔

Posted By: samira, Islamabad

Find out the Chicken BBQ Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Chicken BBQ Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken BBQ Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken BBQ Biryani

Chicken BBQ Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

Reviews & Comments