Chana Dal Pulao Recipe in Urdu

Chana Dal Pulao
Recommended By Chef 00.10 To Prep
3 Servings 00.35 To Cook
Tips About Recipe 1969 Views
0 Comments

چنا دال پلاؤ

اجزاء:
•چاول_____ 300 گرام
•چنے کی دال_____ آدھ پاؤ اُبلی ہوئی
•پیاز_____ 1 عدد
•ٹماٹر_____ 3 عدد چھوٹے کٹے اور اُبلے ہوئے
•ہری مرچ_____ 3 سے 4 عدد
•لہسن کے جوئے_____ 3 عدد
•کڑی پتا_____ 1 ڈنڈی
•ادرک_____ 1 درمیانہ ٹکڑا
•گھی_____ آدھ کپ
•سونف_____ 1 چائے کا چمچ کٹی ہوئی
•پانی_____ سوا سے ڈیڑھ گلاس
•کھڑا گرم مصالحہ_____ حسب ضرورت
•نمک_____ حسب ذائقہ

پہلے پین میں گھی کو گرم کرکے سلائس کی ہوئی پیاز شامل کرکے اتنا پکائیں، تاکہ وہ نرم ہو جائے۔
پھر اس میں لہسن کے جوئے اور ادرک شامل کرکے تھوڑی دیر پکائیں۔
اب اس میں کھڑا گرم مصالحہ، سونف، کڑی پتا اور کٹی ہوئی ہری مرچ شامل کرکے ایک سے دومنٹ تک مزید پکائیں۔
اب اس میں پانی اور نمک شامل کردیں۔
جب پانی گرم ہوکر پکنا شروع ہو جائے تو اس میں بھیگے ہوئے چاول، چنے کی دال شامل کرکے پکنے دیں۔
جب چاول پھول کر اوپر آجائیں تو اسے آٹھ سے دس منٹ کا دم دے دیں۔
تیار ہونے پر نکال کر سرو کریں۔

Posted By: Amna, Lahore

Find out the Chana Dal Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Chana Dal Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find Chana Dal Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chana Dal Pulao

Chana Dal Pulao in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment