Chicken Mandi Recipe in Urdu

Find delicious Chicken Mandi recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chicken Mandi recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chicken Mandi recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Chicken Mandi
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

23828 Views 0 Comments

چکن مندی
اجزاء:
مندی…. مصالحہ تین کھانے کے چمچ
سرکہ…. دو کھانے کے چمچ
لیموں…. کا رس تین کھانے کے چمچ
ادرک…. لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لال مرچ…. کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
دیگی مرچ ….ایک کھانے کا چمچ
چکن ….ایک مکمل مرغی
کھانے کا تیل…. تین کھانے کے چمچ
پیاز…. آدھا پیاز
کشمش…. بیس گرام
کاجو…. بیس گرام
سبز مرچ ….چھ عدد
نمک…. حسبِ ذائقہ
چاول(گارڈ )…. چھ سو گرام
لال رنگ…. ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کوئلہ ….ایک انگارہ
ترکیب:
ایک باؤل میں مندی مصالحہ لیں اور اس میں سرکہ ،لیموں کا رس ،ادرک لہسن پیسٹ ،نمک،لال مرچ کُٹی ہوئی ،دیگی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔
اب ایک باؤل میں چکن لیں اور اس میں تیار کیا ہوا مکسچر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور چھ سے آٹھ گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔

اب ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں پیاز ڈال کر لائٹ براؤن کر لیں ۔
اس میں کشمش، کا جو، سبزمرچ ،ثابت زیرہ اور پانی ڈال کر اُبال لیں ۔
اب اس میں نمک اور چاول ڈال کر تھوڑا پانی رہ جانے تک پندرہ منٹ دم دیں ۔
پھر دم کھول کر اس میں لال رنگ کی گارنش کر لیں ۔
پھر تیا رکیے ہوئے چکن کو اسٹیمر ڈال کر سٹیم کر کے پین روسٹ کر لیں ۔
پھر ایک برتن میں پکائے ہوئے چاول لیں اور اس میں روسٹ کی ہوئی چکن ڈال کر اس میں ایک ایلومنیم کی کٹوری رکھیں اور اس پر جلتا ہوا کوئلہ اورکھانے کا تیل ڈال کر ڈھکنہ بند کر دیں اور دو منٹ بعد ڈھکنا ہٹا دیں ۔
آپکی مزیدار چکن مندی تیار ہے ۔

اجزاء مندی مصالحہ بنانے کا طریقہ
ثابت دھنیا…. پندرہ گرام
ثابت کالی مرچ…. پندرہ گرام
ثابت سونف…. پندرہ گرام
بادیان ….دو عدد
ثابت زیرہ…. پندرہ گرام
بڑی الائچی…. چھ عدد
چھوٹی الائچی…. آٹھ عدد
دار چینی….. چار عدد
جلوتری….. چار عدد
۔ایک پین میں ثابت دھنیا لیں اور اس میں ثابت زیرہ ،ثابت کالی مرچ ،ثا بت سونف ،بادیان ،بڑی الائچی ،چھوٹی الائچی ،دار چینی اور جلوتری ڈال کر بھون لیں اور پیس لیں ۔
مندی مصالحہ تیار ہے ۔
Posted By: Ashhad, karachi

Find out the Chicken Mandi Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Chicken Mandi is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Mandi and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Mandi

Chicken Mandi in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

Reviews & Comments