Degi Biryani Recipe in Urdu

Degi Biryani
Recommended By Chef 00.15 To Prep
4 Servings 01.00 To Cook
Tips About Recipe 3661 Views
0 Comments

دیگی بریانی

اجزاء:
•سیلا چاول_____ آدھا کلو اُبلے ہوئے
•چکن_____ آدھا کلو
•دہی_____ ایک پاؤ
•لال مرچ_____ دو چائے کے چمچ کُٹی ہوئی
•ہلدی_____ آدھا چائے کا چمچ
•لال مرچ_____ ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی
•نمک_____ دو چائے کے چمچ
•تیل_____ ایک کپ
•مکس گرم مصالحہ_____ ایک کھانے کا چمچ
•ادرک لہسن کا پیسٹ_____ ایک کھانے کا چمچ
•چائنیز سالٹ_____ آدھا چائے کا چمچ
•جائفل_____ آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی
•جاوتری_____ آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی
•بادیان کے پھول_____ چار عدد
•آلو_____ تین عدد
•زردے کا رنگ_____ آدھا چائے کا چمچ
•پیاز_____ ایک چائے کا چمچ فرائی کی ہوئی
•ٹماٹر_____ ایک پاؤ
•آلو بخارے_____ پچاس گرام
•ہرا دھنیا_____ آدھی گٹھی
•پودینہ_____ آدھی گٹھی
•چاٹ مصالحہ_____ دو چائے کے چمچ
•کڑی پتے_____ چھ عدد
•ادرک_____ ایک کھانے کا چمچ باریک کٹی ہوئی
•تیل _____آدھا کپ

ایک پاؤ دہی میں سے تھوڑے سے دہی میں زردہ رنگ ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔
ایک پین میں ایک کپ پانی، باقی دہی، کُٹی لال مرچ، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، ایک کپ تیل، مکس گرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، چائنیز سالٹ، پسی جائفل، پسی جاوتری اور بادیان کے پھول ڈال کر مکس کریں۔
پھر گوشت شامل کرکے دس منٹ پکائیں۔
پھر آلو ڈال کر بھونیں، جب آلو آدھے گل جائیں تو اوپر سے زردے رنگ والا دہی پھیلائیں۔
پھر فرائی پیاز، ٹماٹر، آلو بخارے، ہرا دھنیا، پودینہ، چاٹ مصالحہ، کڑی پتے اور ادرک ڈال کر اُبلے چاول ڈالیں۔
اب چاولوں پر آدھا کپ تیل ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے دم پر رکھ دیں اور چولہا بند کر دیں۔
مزیدار دیگی بریانی تیار ہے۔
رائتے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

Posted By: Hina, karachi

Find out the Degi Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Degi Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Degi Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Degi Biryani

Degi Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment