Japani Phal Ke 12 Faide

Japani Fruit Benefits in Urdu

پرسیمن خزاں کا پھل ہے اس کی پیداوار چائنہ میں ہوتی ہے ۔ اور یہ چائنہ پھل یا جاپانی کاکی پھل کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ نارنجی رنگ کا یہ پھل ٹماٹر کی شکل کا ہوتا ہے۔
کم کیلوریز والا یہ پھل مختلف ڈشز اور پڈنگ بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس میں منرلز جیسے فاسفورس اور کیلشیم جبکہ وٹامنز اے اور سی شامل ہیں۔

جاپانی پھل کے فوائد:
۱۔ وزن کم کرتا ہے:
۱۶۸ گرام کے درمیانہ سائز کے اس پھل میں صرف ۳۱ گرام کاربوہائیڈریٹ موجود ہیں۔ اس میں فیٹس نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ ان وجوہات کی بناء پر یہ پھل وزن کم کرنے کے خواہش مند لوگوں کے لیے مفید ہے۔

۲۔ اینٹی آکسیڈنٹ:
جاپانی پھل میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ فری ریڈیکلز کا خاتمہ کرتے ہیں اور انفیکشن اور بیماریوں سے بچاتے ہیں ۔ جبکہ اس کے چھلکے میں موجود فائٹو کیمیکل جلد پر ہونے والے بڑھتی عمر کے اثرات سے بچاتا ہے۔

۳۔ نظام ہضم بہتر بناتا ہے:
پرسیمن میں موجود فائبر ہاضمہ بہتر بناتے ہیں ۔ اپنی قبض کشا خصوصیات کی وجہ سے یہ لوگوں کے لیے بہترین ہے جو قبض میں مبتلا رہتے ہیں یا جگر کے مسائل کا شکار ہیں ۔

۴۔ پانی کی شکایت دور کرتا ہے:
پیشاب آور ہونے کی وجہ سے پرسیمن پانی کی شکایت دور کرتا ہے اور پیشاب کی مقدار کو بڑھاتا ہے ۔ اس میں پوٹاشیم کی موجودگی پیشاب کے ذریعے اہم معدنیات کو ضائع نہیں ہونے دیتی۔

۵۔ طاقت فراہم کرتا ہے:
پرسیمن میں موجود شکر اور فرکٹوس کی وافر مقدار جسم کو توانائی فراہم کر کے ذہنی دباؤ اور سستی کے اثرات کو ختم کرتی ہے ۔ کھیل کود یا جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے لوگوں اور بچوں کے لیے بہترین ہے۔

۶۔ صحت مند دل کے لیے :
پرسیمن میں موجود پوٹاشیم بلڈپریشر کو کم کرتی ہے اور بلڈ پریشر کی وجہ سے ہونے والے دل کے مسائل سے بچاتی ہے ۔

۷۔ کینسر:
اینٹی اوکسی ڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کی وجہ سے یہ پھل فری ریڈیکل کو ختم کرتا ہے جو سیلز کو نقصان پہنچاکر کینسر کا باعث بن سکتے ہیں ۔ جاپانی پھل میں موجود وٹامن اے اور بیٹیولنگ ایسڈ کینسرسے مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔

۸۔ جلد کو چمکدار بنانے کے لیے :
پرسیمن کا فیس ماسک جلد کو چمکدار بنانے کے لیے بہترین ہے۔ اس میں وٹامن اے، ای اور کیروٹین کی موجودگی جلد کو قدرتی چمک دیتی ہے۔ ۔ چمکدار جلد کے لئے پرسیمن کا گودا چہرے پر لگائیں اور ۲۰ منٹ بعد دھولیں۔

۹۔ جلد کی زائد چکنائی کو کنٹرول کرتا ہے:
جلد میں سیبم کی زیادہ مقدار مساموں کو بند کرتی ہے جس سے مہاسے پھوٹ پڑتے ہیں۔
۔ پرسیمن کا گودا کھیرے کے جوس کے ساتھ شامل کر کے ایک دن چھوڑ کر چہرے پر لگائیں ۔ مساموں کو صاف کرنے اور زائد چکنائی کو روکنے کے لیے بہترین ہے۔

۱۰۔ بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتا ہے:
پرسیمن میں اینٹی ایجنگ خصوصیات موجود ہیں اس کا باقاعدہ استعمال جلد کو جوان اور صحت مند رکھتا ہے۔ جلد میں فری ریڈیکل کی افزائش کو روکتا ہے اور جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات ظاہر نہیں ہونے دیتا۔

۱۱۔ جھریوں سے بچاتا ہے:
پرسیمن میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ لائیسو پین قدرتی سن اسکرین کا کام کرتا ہے اور الٹرا وائیلٹ شعاعوں سے بچاتاہے۔۱۶ گرام لائیسو پین کا روزانہ استعمال جلد کو دھوپ سے ہونے والے نقصان سے بچا کر جلد پر جھریاں اور لکیریں نہیں پڑنے دیتا۔

۱۲۔صحت مند بالوں کے لئے:
پرسیمن میں موجود وٹامن اے ،بی اور سی بالوں کی نشونما کے لئے بہترین ہیں۔

Let's explore the amazing health benefits of Japani fruit in Urdu and know the reasons of eating this wonderful fruit.

Persimmon or Japani phal is an autumn fruit. It is known as Chinese or Japanese fruit. Orange in color, it looks like tomato. It has very low calories. You can eat it in different forms as eat it as you do other fruits or make different dishes or pudding with it. It is also laden with phosphorus, calcium and vitamins A and C.

Find out Japani fruit benefits in Urdu below.

Japani Fruit Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Japani Fruit Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Japani Fruit Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Farhan Zaidi  |   In Health and Fitness  |   10 Comments   |   55556 Views   |   25 Sep 2018
About the Author:

Farhan Zaidi is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Farhan Zaidi is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

Paregnancy k liye koi totka btaein

  • Mehkan khan, Rahim yar khan

  • ,

Being urinary, the salmon eliminates water complaints and increases urine volume. The presence of potassium in it does not allow the urinary tract to be wasted. Keeps the skin young and healthy and vitamins A, B and C in Prismin are perfect for hair growth It has no fats. More benefits of japani phal.. good work

Japani phal contains a lot of minerals like calcium and phosphorous. It is a rich source of vitamin A and vitamin C. it is usually used in making pudding.

  • Aisha, Karachi

This common fruits known as japani phal has so many benefits even it can help prevent cancers of different types. I recommend everyone to read this article and use these amazing fruits as much as possible in their diet.

  • Rehana, Dubai

these all are good and I like this information keep sharing this type of unique post.

  • riaz ali, lahore

Good to know more benefits of this Fruit,will use it .Thanks for keeping us aware of it.

  • Khalid Rao, ISBD

Nice

  • ,

I HAD NO KNOWLEDGE OF BENEFITS OF THIS FRUIT THANKS

  • AYAZ NAQVI, KARACHI

weight lose k lye Koch btady

  • Najma Suleiman, Karachi

Japani Phal Ke 12 Faide

Japani Phal Ke 12 Faide ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Japani Phal Ke 12 Faide سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔