Chana Pulao
پلاؤ بنانے کا طریقہ:
ایک دیگچی میں تیل ڈال کر اس میں پیاز شامل کریں اور اسے ہلکا گولڈن ہونے دیں، پھر ثابت زیرہ، لانگ، دار چینی، کالی مرچ، تیز پتا اور بدیان کے پھول ڈال کر ہلائیں اسکے بعد ہری مرچ اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ایک منٹ تک بھونیں۔
اب ہلدی، پسا گرم مصالحہ، ایک چمچ املی، اچار اور ٹماٹر شامل کرکے ٹماٹر نرم ہونے تک بھونیں۔ اب ابالے ہوئے چنے ڈال کر کچھ دیر تک پکائیں پھر اس میں پانی، ثابت ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کرکے ایک ابال آنے تک پکائیں۔
اسکے بعد بھیگے ہوئے چاول ڈال کر پہلے درمیانی آنچ پر تھوڑا پکنے دیں جب پانی سوکھنے لگے تو ہلکے ہاتھ سے چاولوں کو ہلا اس میں اوپر سے چاروں طرف تھوڑا گھی ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں اور چولہا ہلکا کرکے دم پر رکھ دیں
دس منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر دیکھیں دھواں آجائے تو چولہا بند کردیں۔ مزیدار چنے کا پلاؤ تیار ہے اب اسے رائتے اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔