Beef Yakhni Pulao Recipe in Urdu

Find delicious Beef Yakhni Pulao recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Beef Yakhni Pulao recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Beef Yakhni Pulao recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

9245 Views 0 Comments

حیدرآبادی اسٹائل بیف یخنی پلاؤ
اجزاء:
بات جب پلاؤ کی آتی ہے تو زیادہ تر لوگ بازار کا پلاؤ کھانا ہی پسند کرتے ہیں وہ بھی بیف، لیکن اب ہر وقت تو انسان باہر سے منگوا کر نہیں کھا سکتا۔ تو کیوں نہ گھر میں ہی بنانا سیکھ لیا جائے؟

تو آئیے آج سیکھاتے ہیں آپ کو کراچی کا مشہور حیدرآبادی بیف پلاؤ بنانے کا طریقہ، جو یقیناً کھانے کے بعد سب کو بہت پسند آئے گا۔

یخنی بنانے کیلیئے:

۔ سیلا چاول 750 گرام (بھگا کر رکھ دیں)
۔ بچھڑے کا گوشت 750 گرام (چکنا اور ہڈی والا)
۔ ثابت گرم مصالحے (4 دارچینی، 6 لانگ، 12 کالی مرچ اور 2 بڑی الائچی)
۔ ادرک لہسن پیسٹ ½ چمچ
۔ 6 گلاس پانی
۔ ہری مرچ کا پیسٹ ½ چمچ

ان تمام چیزوں کو ککر میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور پہلی سیٹی بجنے کے بعد 20 منٹ پکانا ہے

خشک مصالحہ بنانے کیلیئے:

دھنیا، زیرہ اور سونف (تینوں 1، 1 چمچ لیکر کُوٹ لیں)، دیڑھ چمچ گرم مصالحہ، ¼ چمچ جائفل پاؤڈر اور ¼ جاوتری پاؤڈر۔ ان تمام چیزوں کو آپس میں مکس کر کے مصالحہ بنالیں
ترکیب:
۔ ایک دیگچی میں تیل ڈال کر اس میں ½ چمچ ادرک لہسن اور 1 سلائس ہوا لیموں ڈال کر 1 منٹ تک پکائیں، اب 2 ٹماٹر گول کٹے ہوئے ڈال کر مزید 1 منٹ تک بھونیں، ٹماٹر نرم ہونے لگیں تو اس میں آدھا کپ دہی، دیڑھ چمچ پسی ہری مرچ شامل کر کے دہی کا پانی خشک ہونے تک پکائیں

۔ اب اس میں خشک مصالحہ، ہرا دھنیا، پودینہ، املی 1 چمچ بیج سمیت شامل کر کے 2 منٹ تک بھونیں، مصالحہ نیچے لگ رہا ہو تو اس میں تھوڑی یخنی ڈال دیں۔ اسکے بعد ابلا ہوا گوشت اور 2 تیز پتے ڈال کر بھون لیں، اور پھر اس میں یخنی ڈال کر نمک شامل کریں اور ابال آنے دیں

۔ اب چاول ڈال کر اسکا پانی کم ہونے تک پکائیں پھر 15 منٹ کیلیئے دم پر رکھ دیں، اسکے بعد اس میں زردے کا رنگ اور تلی ہوئی پیاز ڈالیں۔ مزیدار یخنی پلاؤ تیار ہے!
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Beef Yakhni Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Beef Yakhni Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find Beef Yakhni Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

Beef Yakhni Pulao

Beef Yakhni Pulao in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

Reviews & Comments