ایک پین میں تیل کو گرم کر کے پیاز کو براؤن کر لیں۔
ساتھ ہی گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال دیں۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ۔کٹے ٹماٹر،ثابت ہری مرچ اور پھینٹا ہوا دہی شامل کر کے ڈھک کر اتنا پکائیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔
پہلے سے ابلے چنے شامل کر کے مزید چھ سےآٹھ منٹ پکائیں۔ پھر اس میں نمک اور چکن کیوبز ڈالیں۔
آخر میں بھیگے ہوئے چاول شامل کر کے تھوڑا سا پانی ڈال کر پکائیں۔
جب پانی خشک ہونے لگے تو پین کو توے کے اوپر رکھیں اور دم پر چھوڑ دیں۔
تیار ہونے پر رائتہ اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔