بریانی کا مصالحہ بنانے کیلیئے:
۔ ایک دیگچی میں 1 سے سوا کپ تیل ڈال کر اس میں 3 عدد پیاز کو پتلا کاٹ کر گولڈن براؤن کر کے نکال لیں۔
۔ اب اسی تیل میں 1 چمچ ادرک لہسن، 7 ہری مرچ، 1 بڑی اور 4 چھوٹی الائچی، 2 بادیان کے پھول، 3 دار چینی کے ٹکڑے، 5 لانگ، 20 کالی مرچ اور 1 چمچ زیرہ دال کر مکس کریں اور پھر اس میں ابلا ہوا گوشت شامل کرکے کچھ دیر فرائی کریں
۔ اب اس میں 1 کپ دہی ڈال کر پکائیں، پھر 1 چمچ کٹی ہوئی سونف، 2 چمچ دھنیا پاؤڈر، 1 چمچ زیرہ پاؤڈر، 1 چمچ کالی مرچ، 1 چوتھائی چمچ جائفل جاوتری، ½ چمچ گرم مصالحہ، دیڑھ چمچ پسی ہوئی سفید مرچ اور 1 چمچ نمک شامل کر کے اچھے سے بھون لیں۔
۔ جب مسالحہ بھون جائے تو اس میں ½ کپ کاجو اور بادام کا پیسٹ، 2 چمچ لیموں کا رس، 2 چمچ چکن پاؤڈر، 100 ملی لیٹر کریم اور تھوڑا سا پانی ڈال کر بریانی کا مصالحہ بنالیں، مصالحہ بن جائے تو اس میں آدھی تلی ہوئی پیاز، ہرا دھنیا پودینہ اور ہری مرچ شامل کر کے مکس کریں اور ڈھکن لگا دیں۔
بریانی کو دم دینے کیلیئے:
۔ ایک بڑی دیگچی میں تھوڑے سے چاول ڈال کر اس میں بریانی کے مصالحے کی تہہ لگائیں اور اوپر سے باقی بچی ہوئی پیاز دھنیا پودینہ ہری مرچ اور باریک کٹا ادرک شامل کر کے اوپر چاول ڈال دیں اور چند قطرے کیوڑہ ایسنس کے چھڑک کر دم پر رکھ دیں۔
۔ مزیدار اور ذائقہ سے بھرپور صوفیانی سفید بریانی تیار ہے!