Kekra Biryani Recipe in Urdu

Find delicious Kekra Biryani recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Kekra Biryani recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Kekra Biryani recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1845 Views 0 Comments

کیکڑا بریانی
اجزاء:
کیکڑے کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ اگر خود ڈوبتے ہیں تو اپنے ساتھیوں کو بھی لے ڈوبتے ہیں۔ جب مچھیرے ان کیکڑوں کو جمع کرکے بالٹیوں میں ڈالتے ہیں تو ان میں سے کوئی ایک بھی اگر بالٹی سے نکل کر بھاگنے کی کوشش کرتا ہے تو بقیہ ساتھی اس کیکڑے کو پکڑ کر دوبارہ اندر کرلیتے ہیں اور پھر یہ بیچارے انسانوں کی خوراک بننے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ کیکڑے کا سوپ تو سردی میں آپ نے بھی پیا ہوگا آج بنائیں کیکڑوں کی مزیدرا بریانی جس کی ریسیپی اداکارہ جویریہ سعود نے حال ہی میں اپنی ویڈیو میں بتائی ہے۔



اجزاء:
کیکڑے ایک کلو چھیلے ہوئے
بریانی مصالحہ 1 پیکٹ
دہی 1 کپ
ٹماٹر 4 سے 5
جائفل جاوتری پاؤڈر ایک چٹکی
پیاز 3 سے 4
ہلدی آدھا چمچ
لونگ 2 سے 3
کالی مرچ پاؤڈر 1 چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
دھنیا آدھاچمچ
زیرہ آدھا چمچ
ادرک لہسن کا ایک چمچ کا پیسٹ
آئل حسبِ ضرورت
ثابت لال مرچ 1
سوکھا دھنیا 2 چمچ
پسا ہوا گرم مصالحہ 1 چمچ
چاٹ مصالحہ 1 چمچ
کھٹائی آدھی چمچ
سونٹھ آدھا چمچ
ترکیب:
کیکڑوں کو صاف کرکے ان کا پانی اچھی طرح نکال لیں اور خُشک ہونے پر ان کو آئل میں ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں 3 سے 5 منٹ کے لیے۔ اب ان میں ادرک لہسن کا ایک چمچ کا پیسٹ ڈال کر مزید فرائی کرلیں تا کہ ہلکا سا براؤن ہو جائے اور پھر ان کو الگ کرلیں تاکہ آئل نکل جائے۔
اب ائل گرم کریں، اس میں پیاز، سوکھا دھنیا، پسا ہوا گرم مصالحہ، چاٹ مصالحہ، کھٹائی، لال مرچ، ہلدی، دھنیا ڈال کر اچھی طرح اس کو فرائی کرلیں اور پھر ٹماٹر بھی شامل کرکے خوب چمچ چلائیں۔
اب دہی شامل کریں اور بھون لیں، پھر ہری مرچ ڈال کر اس کو فرائی کریں اور بھونتی جائیں۔
اب اس میں سونٹھ ڈال کر 15 منٹ پکائیں اور کیکڑوں کو اس میں ڈال کر بھونیں۔
چاولوں کو ابال لیں لیکن زیادہ نہ ابالیں بلکہ ہلکا سا پانی ان میں موجود رہے۔
پھر ان چاولوں پر کیکڑوں کے مصالحے کا دم دیں اور شامل کریں ہرا دھنیا، ہری مرچ اور لیموں کا رس۔ اب 3 سے 6 منٹ کے لیے ڈھکن ڈھک کر پکائیں اور سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Kekra Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Kekra Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Kekra Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Kekra Biryani

Kekra Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

Reviews & Comments