۔ سب ست پہلے 750 گرام چاولوں کو صاف کر کے پانی میں بھگادیں
۔ ایک دیگچی میں 1 کپ تیل میں 1 پیاز کاٹ کر ڈال دیں، اسکے بعد اس میں بڑی الائچی 2 عدد، سبز الائچی 5 عدد، کالی مرچ کے 15 دانے، 8 لانگ، 2 تیز پتّے، دارچینی کے 2 ٹکڑے اور ½ چمچ زیرہ شامل کر کے پیاز کو گولڈن براؤن کرلیں
۔ اب اس میں 2 ٹماٹروں کا پیسٹ، ½ چمچ کٹی لال مرچ، ½ چمچ ادرک لہسن، ڈیڑھ چمچ دھنیا اور سونف کُوٹ کر، 1 چمچ لال مرچ، 1 چمچ املی بیج سمیت، چکن کیوبز (اگر چاہیں تو) اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر مصالحے کو اچھے سے بھون لیں
۔ مصالحہ بھوننے کے بعد اس میں ساڑھے 3 کپ پانی اور ½ چمچ نمک ڈال کر ایک ابال دیں پھر اس میں چاول شامل کر کے تیز آنچ پر پکائیں، جب پانی خشک ہونے لگے تو چولہا بلکل دھیما کر کے ڈھک لگائیں اور 15 سے 20 منٹ دم پر رکھ دیں
۔ آخر میں پلاؤ پلیٹ میں نکال کر اوپر فرائی چکن رکھیں اور سب کو سرو کریں۔۔ مزیدار ذائقہ دار جہانگیری پلاؤ تیار ہے!