Bukhari Rice Recipe in Urdu

Find delicious Bukhari Rice recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Bukhari Rice recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Bukhari Rice recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

8481 Views 0 Comments

بُخاری رائس
اجزاء:
سعودی عرب کے کھانے مزیدار بھی ہوتے ہیں اور کئی ذائقوں کا ملا جلا ایک امتزاج بھی۔ جہاں چائنیز اور اٹالین کھانوں کو بنانے میں وقت زیادہ درکار ہوتا ہے وہیں ان سعودی کھانوں کو بھی بہت محنت سے اور مرحلہ وار بنایا جاتا ہے۔ آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں مزیدار مٹن بُخاری رائس بنانے کا آسان طریقہ
اجزاء:
مٹن ( آدھا کلو ) اگر آپ مٹن پسند نہیں کرتے تو چکن یا گائے کا گوشت بھی استعمال کرسکتے ہیں
گاجر 1 باریک لمبے ٹکڑے کٹے ہوئے
پیاز 1 کٹی ہوئی
ادرک لہسن کا پیسٹ 2 چمچ
لال مرچ پاؤڈر
کالی مرچ ثابت
لال مرچ گول ثابت
ہری مرچ پیسٹ 3 چمچ
لونگ 3 سے 4 ثابت
تیز پات 2
بادیان کا پھول 2
زیرہ ثابت 2 چمچ
سونف 1 چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
ہلدی 1 چمچ
دھنیا 1 چمچ
چنے 1 پیالہ
آلو بُخارے 4 سے 6
ترکیب:
٭ سب سے پہلے چنوں کو ابال کر رکھ لیں۔
٭ مٹن کو دھو کر اس میں سرکہ اور نمک لگا کر کچھ دیر رکھیں تاکہ مہک نکل جائے۔
٭ چاولوں کو بھگو لیں۔
٭ گوشت میں پیاز، ٹماٹر، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی اور دھنیا ڈال کر اس کو کُکر میں گلا لیں۔
٭ اب بڑے پتیلے میں پانی ڈال کر چاولوں کو ڈال دیں اور اس میں ایک لیموں، نمک اور تیز پات ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
٭ توے پر سارا گرم مصالحہ اچھی طرح روسٹ کریں اور اس کا پاؤڈر بنا لیں۔
٭ اب پتیلے میں چاولوں کے ساتھ، گوشت، گاجر، چنے، آلو بُخارے، سونف اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
٭ لیجیے مزیدار بُخاری رائس بن کر تیار ہیں۔ اب ان کو سلاد کے ساتھ سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Bukhari Rice Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Bukhari Rice is very famous in desi people. At KFoods you can find Bukhari Rice and all the urdu recipes in a very easiest way.

Bukhari Rice

Bukhari Rice in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

Reviews & Comments