چکن:
چکن کے گوشت کے بڑے ٹکڑے لیں۔
چاہے تو رانیں الگ کرلیں یا آپ کی مرضی ہے۔
اس پر کٹس لازمی لگوائیں۔
چکن کے ان ٹکڑوں پر مندی مصالحہ لگائیں اور اچھی طرح ہاتھ کی مدد سے اندر تک لگائیں۔
پھر 2 گھنٹوں کے لیے یا رات بھر بھی فریج میں رکھ کر میرینیٹ کرلیں۔
پھر فرائی پین میں آئل گرم کریں اور چکن کے ٹکڑوں کو فرائی کرلیں۔
چاول:
ایک کلو چاولوں کو اچھی طرح پانی بھگو لیں۔
ایک بڑے پتیلے میں آدھا کپ تیل ڈال کر اچھی طرح گرم کرلیں۔ 4 سے 5 ہری مرچ، دارچینی، کالی مرچ اور کٹی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پکائیں۔
اس میں مندی مصالحہ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، آدھا چمچ نمک، ہلدی آدھا چمچ ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور پانی شامل کرکے چمچ چلاتی رہیں، پھر چکن کا میرینیٹ بچا ہوا وہ بھی اس میں ڈال کر 30 سیکنڈ کے لیے بھون کر مزید پانی شامل کریں۔ اب اس میں 3 چمچ نمک شامل کرلیں۔ ابال آنے کے بعد سوکھے لیموں اس میں شامل کرلیں۔ اچھی طرح مکس کرتی جائیں اور تیز آنچ کریں۔
پھر اس میں بھیگے ہوئے چاول شامل کرلیں۔
دم آنے کا انتظار کریں۔
جب دم آ جائے تو تھوڑی دیر ڈھکن ہٹا کر 2 منٹ کے لیے پکنے دیں۔
پھر چکن فرائڈ اس پر رکھ دیں۔
اب ایک چھوٹی سی سٹیل کی کٹوری کو چکن کے درمیان میں رکھ دیں اور اس پر آئل کے ساتھ جلتا ہوا کوئلہ اس پر رکھ کر بھاپ دے دیں اور ڈھک دیں۔
3 منٹ کے بعد چاولوں کا ڈھکن ہٹا دیں۔
چکن کے ٹکروں کو باہر نکال دیں۔
اب پلیٹ میں پہلے چاول رکھیں اور اوپر سے چکن کے ٹکڑے رکھ کر سروو کردیں۔
گارنشنگ کے لیے:
بادام، پستے، کوکونٹ کو اچھی طرح بھون لیں۔
رائتے اور چٹنی بنا لیں۔
جب سروو کرنے لگیں تو ڈرائی فروٹس چاولوں کے اوپر ہی ڈال دیں ساتھ میں رائتہ اور چٹنی پیالی میں رکھ دیں۔