Mughlai Chicken Pulao Recipe in Urdu

Find delicious Mughlai Chicken Pulao recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Mughlai Chicken Pulao recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Mughlai Chicken Pulao recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Mughlai Chicken Pulao
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

114 Views 0 Comments

مغلائی چکن پلاؤ
اجزاء:
چکن میرینیٹ کرنے کے لیے:
چکن — 750 گرام
چکن تکہ مصالحہ — 3 کھانے کے چمچ
لیموں کا رس — 1 سے 2 کھانے کے چمچ
گھی یا تیل — 1 کھانے کا چمچ

خشک میوہ جات:
کاجو — 10 سے 15 عدد
بلانچ کیے ہوئے بادام — 3 کھانے کے چمچ
پستے — 2 کھانے کے چمچ
بھیگی ہوئی کشمش — 2 کھانے کے چمچ

پلاؤ کے لیے:
گھی یا تیل — ¾ کپ
پیاز — 2 عدد، باریک کٹی ہوئی
ادرک لہسن کا پیسٹ — 1½ کھانے کے چمچ
زیرہ — 1 کھانے کا چمچ
سونف — ½ کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا — 1 کھانے کا چمچ، بھنا اور کُٹا ہوا
نمک — 1 کھانے کا چمچ یا حسبِ ذائقہ
تیز پات — 2 عدد
دارچینی — 2 ٹکڑے
لونگ — 7 سے 8 عدد
چھوٹی الائچی — 3 سے 4 عدد
ثابت کالی مرچ — 8 سے 10 عدد
بڑی الائچی — 2 عدد
چاول — 3 کپ، پہلے سے بھگوئے ہوئے
پانی — 6 کپ یا حسبِ ضرورت
ترکیب:
* سب سے پہلے چکن کو چکن تکہ مصالحے اور لیموں کے رس کے ساتھ اچھی طرح میرینیٹ کریں اور 2 سے 3 گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
* ایک پین میں تھوڑا گھی یا تیل گرم کرکے کاجو، بادام، پستے اور کشمش کو ہلکا سا سنہری فرائی کرلیں اور الگ رکھ دیں۔
* اسی طرح دیگچی میں گھی یا تیل گرم کریں اور میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈال کر اس وقت تک فرائی کریں جب تک اس کا رنگ تبدیل ہو جائے اور چکن تقریباً آدھا گل جائے۔ چکن نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
* اب اسی دیگچی میں پیاز ڈال کر خوبصورت سنہری براؤن ہونے تک فرائی کریں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ہلکا سا بھونیں، پھر زیرہ، سونف، کُٹا ہوا دھنیا، نمک، تیز پات، دارچینی، لونگ، چھوٹی الائچی، کالی مرچ اور بڑی الائچی ڈال کر 3 سے 4 منٹ تک مصالحہ بھونیں۔
* بھیگے ہوئے چاول شامل کرکے مصالحے کے ساتھ اچھی طرح مکس کریں۔ پانی ڈالیں اور پھر فرائی کیا ہوا چکن شامل کردیں۔ تیز آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ پانی تقریباً خشک ہوجائے۔
* آخر میں فرائی کیے ہوئے خشک میوہ جات چاولوں کے اوپر ڈالیں، ڈھکن اچھی طرح بند کریں اور ہلکی آنچ پر 10 سے 15 منٹ دم پر پکنے دیں۔
* خوشبودار اور شاہانہ مغلائی پلاؤ تیار ہے۔ گرم گرم رائتے یا سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Mughlai Chicken Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Mughlai Chicken Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find Mughlai Chicken Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

Mughlai Chicken Pulao

Mughlai Chicken Pulao in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

Get Alerts