۔ سب سے پہلے گرائنڈر میں دہی،پیاز، ٹماٹر، ادرک لہسن پیسٹ، ہری مرچ، لال مرچ، کٹی لال مرچ، دھنیا اور زیرہ پاؤڈر، کالی مرچ، گرم مصالحہ، بریانی مصالحہ اور لیموں کا رس شامل کر کے پیسٹ بنا لیں اور مرغی پر لگا کر آدھے گھنٹے کیلیئے رکھ دیں۔
۔ اب ایک برتن میں تیل گرم کر کے چھوٹی اور بڑی الائچی ڈال کر مصالحہ لگی مرغی شامل کریں اور اسے پکائیں جب تھوڑی دیر پکا لیں تو ڈھکن لگا کے درمیانی آںنچ پر چھوڑ دیں، مرغی اور گلنے لگے تو چولہا تیز کر کے مصالحے کو بھون لیں اور آخر میں آلو بخارا ڈال کر چولہے سے اتار دیں۔
۔ اب ایک دیگچی میں پانی گرم کریں اور اس میں بادیان کے پھول، تیز پتے، دارچینی، ہری مرچ، پودینہ، سرکہ، نمک اور تھوڑا سا تیل ڈال کر ابال آنے دیں پھر چاول شامل کر کے 80 فیصد تک ابال لیں۔
۔ اب مصالحے اور چاولوں کی تہہ لگانے کے بعد اوپر سے پودینہ، تلی ہوئی پیاز، لیموں کے سلائس اور زردے کا رنگ ڈال کر دم پر لگا دیں، 15 منٹ بعد چیک کریں۔
۔ جھٹ پٹ تیار مزیدار بریانی تیار ہے! سلاد اور رائتے کے ساتھ پیش کریں۔