Chicken Pulao Recipe in Urdu

Find delicious Chicken Pulao recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chicken Pulao recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chicken Pulao recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Chicken Pulao
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1673 Views 0 Comments

چکن پلاؤ
اجزاء:
گرمیوں میں زیادہ تر لوگ سادی اور ہلکی غذا کھانا پسند کرتے ہیں، جو کہ بنانے میں بھی آسان ہو تا کہ کچن میں زیادہ دیر چولہے کے پاس کھڑے رہنے سے بچا جاسکے۔ تو آئیے ہم بھی آپ کو آج آسان سی آلو کے سفید پلاؤ اور چٹ پٹی چٹنی کی ریسیپی بتاتے ہیں۔

اجزاء:

۔ چاول ½ کلو
۔ آلو ½ کلو
۔ تیل ½ کپ
۔ پیاز 2 عدد
۔ ٹماٹر 1 عدد
۔ موٹی لال مرچ 6 عدد
۔ زیرہ 1 چمچ
۔ لانگ 6 عدد
۔ سبز الائچی 3 عدد
۔ ہری مرچ 3 سے 4 عدد
۔ نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب:
۔ ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز، زیرہ، موٹی مرچ، سبز الائچی اور 1 بڑی لائچی ڈال کر 2 منٹ کیلیئے چمچ چلائیں، پیاز کو براؤن نہیں کرنا ہے۔ اسکے بعد اس میں آلو شامل کر کے پکائیں، 5 منٹ بعد اس میں ٹماٹر، ہری مرچ اور نمک ڈال کر مزید 5 منٹ پکائیں۔

۔ اب اس میں چاولوں کے حساب سے پانی ڈال کر ابال آنے دیں، پھر چاول ڈال دیں۔ نمک دوبارہ چیک کر کے اور ڈالیں، جب پانی کم ہوجائے تو ڈھکن لگا کر دم پر رکھ دیں۔ مزیدار سفید پلاؤ تیار ہے!

چٹنی بنانے کیلیئے:

بلینڈر میں ٹماٹر (اگر چاہیں تو چولہے پر سیخ لیں)، لہسن، موٹی لال مرچ، زیرہ، نمک اور تھوڑا سا پانی ڈال کر بلینڈ کر لیں، جب ساری چیزیں اچھے سے پِس جائیں تو پیالے میں نکال لیں۔

لیجیئے مزیدار آلو کے پلاؤ کے چٹ پٹی سی چٹنی تیار ہے!
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Chicken Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Chicken Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Pulao

Chicken Pulao in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

Reviews & Comments