ایک پاؤ دہی میں سے آدھا چمچ زردے کا رنگ ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔
اب پین میں ایک کپ پانی، باقی دہی، کُٹی لال مرچ، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، ایک کپ تیل، مکس گرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، چائنیز سالٹ، پسی جائفل، پسی جاوتری اور بادیان کے پھول ڈال کر مکس کریں۔
پھر گوشت شامل کرکے 15منٹ پکائیں۔
پھر آلو ڈال کر بھونیں، جب آلو آدھے گل جائیں تو اوپر سے زردے کے رنگ والا دہی پھیلائیں۔
پھر فرائی پیاز، ٹماٹر، آلو بخارے، ہرا دھنیا، پودینہ، چاٹ مصالحہ، کڑی پتے اور ادرک ڈال کر اُبلے چاول ڈالیں۔
اب چاولوں پر آدھا کپ تیل ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے دم پر رکھ دیں اور چولہا بند کر دیں۔
مزیدار چکن سپائسی بریانی تیار ہے۔
رائتے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔