پاکستان کے 15 ایسے لذیذ کھانے جو ہر خاتوں کو لازمی بنانا آنے چاہئیں

پاکستانی کھانے اپنی مثال آٌپ ہیں ان کا ذائقہ اور لذت کبھی زبان سے نہیں جاتی۔ مختلف روایتوں سے منصوب یہ چٹخارے دار اور مصالحے دار کھانے اگر کسی کو پکانے نہیں آتے تو اسے کچھ پکانا نہیں آتا یہ ہمارے بڑوں کا عام خیال ہے۔ اس لئے اگر آپ کو بھی یہ کھانے پکانے نہیں آتے تو بس ضروری سیکھ لیں تاکہ کبھی نہ تو ذائقوں سے دور رہیں اور نہ ہی کبھی آپ بھوکے رہیں اس لئے کہ روایتی کھانے کا شوق تو کسی کو بھی اور کبھی اٹھتا ہے اور ایسے میں آپ کو پکانے نہ آئیں تو بس نام سن سن کر ہی منہ میں پانی آتا رہتا ہے۔

ڈشز:

1. بریانی:

بریانی تو ایسا لگتا ہے پاکستان کی قومی ڈش ہے جس کو جب کچھ کھانا کا دل چاہے بریانی بنالو جی بریانی کھائیں گے کیونکہ اس می گوشت بھی ہے آلو بھی اور چاول بھی۔ ذائقے میں ان تمام ڈشز میں سب سے زیادہ آگے بریانی ہی ہے۔ یہ وہ ڈش ہے جو روزانہ صبح کے ناشتے سے لے کر رات کے کھانے غرضکہ لوگ ہر روز بھی اس کو کھانے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ شادی ہو یا کوئی تقریب آفس میں ہوں یا گھر میں بریانی ایور فیورٹ ڈش ہے تو اگر آپ کو نہیں بنانی آتی تو سیکھ لیں اس کے بغیر گزارہ ذرا ممکن نہیں ہے۔

2. نہاری:

نہاری تو جی نہاری ہے ناشتے میں کھانی بھی ہے اور باہر سے منگوانی بھی نہیں ہے اگر آپ کے گھر والوں کا بھی یہی حال ہے تو ذرا نہاری سیکھ لیں۔ لڑکیوں کو نہاری بنانا ضروری سیکھنا چاہئیے کیونکہ یہ ایک ذرا منفرد طریقے سے بنتی ہے اور ہر کوئی اچھی نہاری بنا بھی نہیں سکتا ہے۔

3. قورمہ:

پاکستان میں قورمہ ہر خاص و عام کھاتا ہے وقت چاہے کچھ بھی ہو۔ یہ مغل دور میں سب سے خاص ڈش کے طور پر استعمال کی جاتی رہی ہے۔ اس کو بنانے کے طریقے بھی الگ الگ ہیں اس لئے اگر آپ واقعی اچھا کھانا چاہتے ہیں تو اس کو کریم اور دہی دونوں کے ساتھ ٹرائی کریں پھر دیکھیں کیا مزہ آتا ہے۔ اس کو سیکھنے کے لئے آپ کو کسی خاص ٹپ کی ضرورت نہیں ہے بس مصالحہ تیار کریں گوشت گلائیں مکس کرکے ڈھک دیں بن گیا آپ کا قورمہ ہے نا آسان۔۔۔۔ چلیں اب آپ بھی بنائیں۔۔۔

4. کڑاہی:

کڑاہی کا نام سن کر تو منہ میں پانی بھر آتا ہے اور بس دل چاہتا ہے کہ ابھی کھانے کو مل جائے ہے نا۔۔۔! کڑاہی ہمارے پاکستانی کھانوں کی شان ہے۔ کیونکہ اس کا ذائقہ اور استعمال ہونے والے مصالحے سنبھال کر ہی ڈالے جائیں تو یہ کھانے میں مزہ آتا ہے۔ آپ بھی سیکھ لیں اگر کڑاہی اچھی بنالی تو سمجھیں گھر والوں کا دل جیت لیا۔

5. پلاؤ:

پلاؤ بنانے کے بھی کئی طریقے ہیں اور کئی قسمیں بھی ہیں۔ آپ پلاؤ تو بنانا ضرور سیکھیں گھر میں اچانک کوئی مہمان آجائے کچھ اور نہیں تو پلاؤ ہی بنا کر کھلا دیں گی۔ اچھی پلاؤ مگر جب ہی بنے گی جب آپ کا چاول اور پانی ڈالنے کا اندازہ اچھا ہوگا۔

6. حلیم:

حلیم کا نام سن کر خواتین گھبرا جاتی ہیں کیونکہ محنت زیادہ لگتی ہے اس کو بنانے میں مگر جب بن جائے تو دل خوش ہوجاتا ہے۔ آج کل تو ویسے بھی حلیم کی خاص دعوتیں چل رہی ہیں تو آُپ بھی سیکھ لیں۔

7. شامی کباب:

شامی کباب ہمارے روایتی کھانوں میں سے ایک ہے عید ہو یا بقرہ عید گھر میں کوئی دعوت ہو یا کوئی پکنک پر جانے کا پلان سب ہی گھر میں شامی کباب پہلے سے بنا کرر کھتے ہیں تاکہ فرائی کریں اور جلدی سے بنا لیں۔

8. قیمہ:

قیمہ فرائی ہو یا قیمہ آلو، سموسے کے مصالحہ میں ہو یا رول پراٹھے میں یہ ہر مہینہ گھر میں بنتا ایک مرتبہ تو ضرور ہے۔ اس کے بنانے کے تمام تر طریقے آپ کو معلوم ہونے چاہئیں تاکہ فوری کھانا بنانا آُپ کے لئے مشکل نہ ہو۔

9. کھیر:

شادی بیاہ یا دیگر تقریبات ہوں اور میٹھے میں کھیر نہ بنے یہ تو ممکن ہی نہیں ہے۔ اور اس کو بنانا کوئی مشکل بھی نہیں ہے بس سارا کمال دودھ کو پکانے میں ہے۔ اب ایسی ڈش جس میں صرف چمچ چلانا ہو وہی آپ کو نہ بنانی آئے تو ذرا سیکھ لیں۔

10. زردہ

زردہ یا میٹھے چاول عموماً بچوں کو بہت پسند ہوتے ہیں اور میٹھے میں یہ اکثر آپ کو تقریبات میں کھانے کے لئے بھی ملتا ہے۔ اس کو گھر میں بنانا بھی آسان ہے بس آپ کو چاول کے ساتھ رنگ کو ڈالنا آنا چاہیئے ورنہ ذائقہ اچھا نہیں لگے گا۔

11. کوفتے:

کوفتے بھی بہت محنت سے پکتے ہیں مگر گھر میں یہ زیادہ تر بنائے جارہے ہوتے ہیں اس لئے ان کو بنانا آُپ بھی جان لیں تاکہ روایتی کوفتے کے ذائقے سے محروم نہ رہ سکیں۔

12. بہاری کباب:

یہ تو آج کل اتنے زیادہ کھائے جارہے ہیں کہ دل نہیں بھر رہا۔ بہاری کباب ایسی ڈش ہے جو آپ کئی ایک طرح سے کھاتے ہیں مگر بنانے کی ترکیب اور ٹپس معلوم ہوں تو ہی بن سکتا ہے ورنہ یہ ٹوٹ جاتے ہیں۔

13. پائے:

پائے وہ دیسی ڈش ہے جو گھر کے مرد تو ضرور فرمائش کرتے ہیں کھانے کی۔ اب پائے اگر اچھے نہ بنیں تو سارا مزہ خراب ہوجاتا ہے اس لئے ان کو خوش کرنے کے لئے اس کو تو لازمی سیکھیں۔

14. کلیجی:

کلیجی بچوں ےس لے بڑے سب کو اچھی لگتی ہے اور یہ بھی دیسی کھانوں میں بہت پسند کی جاتی ہے۔ جن کو اچھی کلیجی پکانی آتی ہے ان خواتین کی عیدِ قرباں پر تو بہت تعریفیں کی جاتی ہیں تو آپ کو بھی اپنی تعریف کروانی ہے تو ضرور سیکھ لیں۔

15. اچار گوشت:

اچار گوشت کا نام منہ میں اپنی اور اس کی خوشبو بھوک بڑھا دیتی ہے۔ دیسی کھانوں میں یہ بڑا مشہور ہے۔

Top 10 Pakistani Recipes

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Top 10 Pakistani Recipes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Top 10 Pakistani Recipes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Step By Step Recipes  |   1 Comments   |   50148 Views   |   02 Jul 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

You should be a part of a contest for one of the best blogs on the net. I'm going to recommend this site

  • watson, Stupinigi

پاکستان کے 15 ایسے لذیذ کھانے جو ہر خاتوں کو لازمی بنانا آنے چاہئیں

پاکستان کے 15 ایسے لذیذ کھانے جو ہر خاتوں کو لازمی بنانا آنے چاہئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پاکستان کے 15 ایسے لذیذ کھانے جو ہر خاتوں کو لازمی بنانا آنے چاہئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔