سونف اور مصری ملا کر کھانے کے چند حیرت انگیز فوائد جنہیں جان کر آپ روزانہ کا معمول بنا لیں گے

اس کا رنگ زرد سبزی مائل اور ذائقہ شیرین ہوتا ہے ۔ اس کا مزاج گرم اور خشک اور دوسرے درجے میں ہے ۔ اس کی مقدار خوراک چھ ماشہ سے ایک تولہ تک ہے ،سونف کے فوائد درج ذیل ہیں ۔

سونف کے فوائد :
سونف ہاضم اور کاسر ریاح ہوتی ہے ۔
پیشاب اور اور حیض کو جاری کرتی ہے ۔
سینہ ، جگر ، طحال اور گردہ کے سدے نکالتی ہے ۔
مقوی معد ہ ہے ۔
پیٹ کے درد، اپھارہ اور قولنج میں بے حد مفید ہے ۔
پیچش کی بیماری میں مریض کو دوتولہ سونف، پانچ تولہ گلقند پانی میں رگڑ کر گرمیوں کے موسم میں (اور جوش دے کر سردیوں کے موسم میں )تین یا چار بار دن میں پلانے سے آرام ملتا ہے ۔
بینائی کو قائم رکھنے کے لیے اس کے جوشاندہ یا بادیان سبزکے پانی میں سرمہ کی طرح پیس کر آنکھوں میں لگاتے ہیں ۔
سونف کی جڑ چھ ماشہ رگڑ کر پینے سے کمر درد کو آرام ملتا ہے ۔
سونف کی جڑ معدے کی فضول رطوبت کو دور کرتی ہے ۔
سونف کمزوری دماغ اور قوت ہاضمہ کے لئے بہترین دوا ہے ۔
تلی اور مثانے کے امراض کو درست کرتی ہے ۔
پرانے بخاروں میں بے حد مفیدہے ۔ ایسے میں اسے سکنجبین کے ہمراہ دیتے ہیں ۔
سونف کو باریک پیس کر بچوں کو پیٹ پر ملنا اپھارہ اور درد کو دور کرتا ہے ۔
بلغم کو دور کرتی ہے ۔
بادی کو دور کرتی ہے ۔
بینائی اور دماغ کی طاقت کے لئے سونف اور مصری چھ ماشہ کو باریک پیس لیں پھر اس میں سات عدد چھلے ہوئے بادام کو ٹ کر شامل کرلیں اور رات کو سوتے وقت نیم گرم دودھ کے ساتھ چبا کر کھائیں ۔ اس کے بعد کوئی چیز نہ کھائیں ۔ چالیس روز تک استعمال کرنے سے عینک بھی اُتر سکتی ہے ۔
ہر قسم کے سردرد کے لئے سونف دس تولہ ، مصری دس تولہ ، باریک پیس کر سفوف بنالیں ۔ تین تولہ سفوف رات کو سوتے وقت ہمراہ دودھ یاپانی لیں ۔ یہ نسخہ مقوی دماغ بھی ہے ۔
نزلہ زکام کے لئے سونف ایک تولہ ، شکر سرخ دو تولہ آدھ سیر پانی میں جوش دیں جب آدھ پاؤ رہ جائے تو چھان کر گرم گرم پینے سے فائدہ ہوتا ہے ۔
سونف ایک تولہ کو آدھ سیر پانی میں جوش دے کر آدھ پاؤ رہنے کی صورت میں ایک ماشہ دن میں دوبار پینے سے سینے کا درد ٹھیک ہوجاتا ہے ۔
درد معدہ کو دور کرنے کے لئے سونف پانچ تولہ ، نمک ایک تولہ دونوں کو باریک پیس لیں بوقت ضرور ت ایک ماشہ سفوف ہمراہ عرق سونف لینا بے حد مفید ہے ۔
ورم گردہ اور ورم جگر میں سونف تین ماشہ ، گل قند دو تولہ جوش دے کر چھان کر پینا بے حد مفید ہے ۔
سونف کو باریک پیس کر بچوں کے پیٹ پر ملنا اپھارہ اور درد کو دور کرتا ہے ۔
سونف کی جڑ کا کاڑھا دائمی قبض کے لئے مفید ہے ۔
بچوں کو عرق سونف پلانے سے ان کی بد ہضمی کی شکایت دور ہوجاتی ہے ۔
خفقان اور غشی کی صورت میں سونف کو باریک پیس کر ہم وزن گل گاؤزبان استعمال کرنا مفید ہے ۔
سونف کا سفوف ایک ماشہ کھانا معدے کی جلن کو دور کرتا ہے ۔
سونف کا سفوف ٹھنڈے پانی کے ساتھ پھانکنا بخار میں ہونے والی متلی کو روک دیتا ہے اور معدے کی سوزش کو دور کرتا ہے ۔
درد شکم کو فوری دور کرنے کے لئے سونف کے تیل کی چند بوند یں لینا مفید ہے ۔
عرق سونف کا باقاعدہ استعمال خصوصاً بچوں اور عموماً بڑوں کے معدے کو مقوی کرتا ہے ، سفوف ہمراہ پانی استعمال کرنا چاہیے ۔
شوگر کنٹرول کرنے کا بڑا آسان علاج یہ ہے کہ سونف ایک کلو اور چینی ایک پاؤ ملا کر سفوف بنالیں ۔ ہررات سوتے وقت ایک تولہ اس سے ابتداوالی شوگر ختم یا کنٹرول ہوسکتی ہے ۔
منہ میں تھوڑی سی سونف ڈال کر چباتے رہنے سے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے ۔
دودھ پلانے والی مائیں اگر گاجر کے بیج تیس گرام اور سونف چھ گرام سفوف بنا کر ایک پیالی دودھ کے ساتھ حسب طبیعت لیں تو فائدہ ہوگا ۔
باریک پسی ہوئی سونف آدھ ماشہ ہمراہ عرق سونف شیر خوار بچوں کو پلانے سے پیٹ درد اور ہاضمے کی کبھی خرابی نہیں ہوتی ۔

Sonf Aur Misri Mila Kar Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sonf Aur Misri Mila Kar Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sonf Aur Misri Mila Kar Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14491 Views   |   20 Feb 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سونف اور مصری ملا کر کھانے کے چند حیرت انگیز فوائد جنہیں جان کر آپ روزانہ کا معمول بنا لیں گے

سونف اور مصری ملا کر کھانے کے چند حیرت انگیز فوائد جنہیں جان کر آپ روزانہ کا معمول بنا لیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سونف اور مصری ملا کر کھانے کے چند حیرت انگیز فوائد جنہیں جان کر آپ روزانہ کا معمول بنا لیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔